حیاتِ نور

by Other Authors

Page 338 of 831

حیاتِ نور — Page 338

۳۳۶ اطلاع از جانب صدر انجمن احمدیه اس کے بعد صدر انجمن کے سیکریٹری جناب خواجہ کمال الدین صاحب نے انجمن کے سارے ممبروں کی طرف سے تمام جماعت کے لئے حسب ذیل اعلان شائع کیا: حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا جنازہ قادیان میں پڑھا جانے سے پہلے آپ کے وصایا مندرجہ رسالہ الوصیت کے مطابق حسب مشوره معتمدین صدرانجمن احمد یہ موجوده قادیان و اقر با حضرت مسیح موعود به اجازت حضرت ام المومنین کل قوم نے جو قادیان میں موجود تھی جس کی تعداد اس وقت بارہ سو تھی والا مناقب حضرت حاجی الحرمین شریفین جناب حکیم نورالدین صاحب سلمہ کو آپ کا جانشین اور خلیفہ قبول کیا۔اور آپ کے ہاتھ پر بیعت کی۔معتمدین میں سے ذیل کے احباب موجود تھے۔مولانا حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب، صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب، جناب نواب محمد علی خاں صاحب، شیخ رحمت اللہ صاحب، مولوی محمد علی صاحب، ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب، ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب، خلیفه رشید الدین صاحب، خاکسار ( خواجہ کمال الدین) موت اگر چہ بالکل اچانک تھی۔اور اطلاع دینے کا بہت ہی کم وقت ملا۔تاہم انبالہ، جالندھر، کپورتھلہ ، امرتسر، لاہور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، جموں ، گجرات، بٹالہ، گورداسپور وغیرہ مقامات سے معزز احباب آ گئے۔اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا جنازہ ایک کثیر جماعت نے قادیان اور لاہور میں پڑھا۔حضرت قبلہ حکیم الامت سلمہ کو مندرجہ بالا جماعتوں کے احباب اور دیگر کل حاضرین نے جن کی تعداد او پر دی گئی ہے بالا تفاق خلیفہ اسیح قبول کیا۔یہ خط بطور اطلاع کل سلسلہ کے مہران کو لکھا جاتا ہے کہ وہ اس خط کے پڑھنے کے بعد فی الفور حضرت حکیم الامت خلیفتہ اسیج و المہدی کی خدمت با برکت میں بذات خود یا بذریعہ تحریر بیعت کریں 3 الفاظ بیعت مندرجہ بالا اطلاع کے ساتھ ہی وہ الفاظ بھی درج اخبار کر دیئے گئے جن میں حضرت خلیفہ المسیح