حیاتِ نور — Page 228
ـور لے کر اطلاع فرما دیں۔۲۲۸ ۶ جون ۹۷ خاکسار فضل دین حسب الحکم امام صادق ایدہ اللہ تعالی از دارالامان قادیان اس خط کے دوسری طرف اور پھر اگلے صفحہ پر ذیل کا مکتوب مرقوم ہے۔نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم بسم اللہ الرحمن الرحیم مجھی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاته آپ کو معلوم ہوگا کہ مولوی صاحب کے پانچ لڑکے ہو کر فوت ہو گئے ہیں۔اب کوئی لڑکا نہیں۔اب دوسری بیوی سے ایک لڑکی پیدا ہوئی ہے۔اس صورت میں میں نے خود اس بات پر زور دیا کہ مولوی صاحب تیسری شادی کرلیں۔چنانچہ برادری میں بھی تلاش در پیش ہے۔مگر میاں نور محمد کھیر و والے کے خط سے معلوم ہوا کہ اُن کی ایک نا کد خدا لڑکی ہے اور وہ بھی قریشی ہیں اور مولوی صاحب بھی قریشی ہیں اس لئے کچھ مضائقہ معلوم نہیں ہوتا کہ اگر وہ لڑکی عقل اور شکل اور دوسرے لوازم زنانہ میں اچھی ہو تو وہیں مولوی صاحب کے لئے انتظام ہو جائے۔پس اس غرض سے آپ کو تکلیف دی جاتی ہے کہ آپ کوئی خاص عورت بھیج کر اس لڑکی کے تمام حالات دریافت کر دیں اور پھر مطلع فرما دیں اور اگر وہ تجویز نہ ہو اور کوٹلہ میں آپ کی نظر میں کسی شریف کے گھر میں یہ تعلق پیدا ہو سکے تو یہ بھی خوشی کی بات ہے۔کیونکہ اس صورت میں مولوی صاحب موصوف کو کوٹلہ سے ایک خاص تعلق ہو جاوے گا مگر یہ کام جلدی کا ہے اس میں اب توقف مناسب نہیں۔آپ بہت جلد اس کام میں پوری توجہ کے ساتھ کاروائی فرما دیں۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ (۶ جون ۱۸۹۶ء) ۳۸۰ اس بارہ میں حضرت نواب صاحب کی طرف سے ایک مکتوب آنے پر ۲۷ جون ۱۷ء کو حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں: اخویم مگر می حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب کی نسبت انہیں کی برادری میں سے ایک پیغام اور آیا ہے۔اور ایک جگہ اور ہے سو آپ کو یہ بھی تکلیف دی