حیاتِ نور

by Other Authors

Page 128 of 831

حیاتِ نور — Page 128

نے راجہ امر سنگھ کے مکان پر آپ سے کہا کہ مولوی صاحب ! پنڈت لیکھرام نے اسلام پر جواعتراضات کئے ہیں ان میں سے بعض تو بالکل لا جواب ہیں۔آپ نے فرمایا کہ پنڈت صاحب کا سب سے وزنی اعتراض پیش کیجئے تو انہوں نے کہا اسکندریہ کا کتب خانہ حضرت عمر کے حکم سے جلایا گیا تھا۔آپ نے فرمایا کہ دنیا میں اسلام کی چند ابتدائی صدیوں کی جس تاریخ کو آپ سب سے اچھا اور قابل اعتماد سمجھتے ہیں اس کا نام لیجئے تا اس سے اس واقعہ کی اصلیت معلوم کی جائے گورنر صاحب نے Dedine and) (Fall of the Roman Empire by Gibbon تاریخ مین ڈیکلائن اینڈ فال آف دی رومن ایمپائر یعنی تاریخ زوال سلطنت روما کا ذکر کیا۔آپ نے فرمایا مجھے منظور ہے۔چنانچہ دیوان امرنا تھ صاحب کے کتبخانہ سے وہ کتاب منگوائی گئی۔اس کتاب کے مصنف کا کتبخانہ اسکندریہ کے متعلق جو خیال تھا جب گورنر صاحب کے سامنے پیش کیا گیا تو چونکہ اس پر کوئی اعتراض نہیں پڑتا تھا۔اس لئے گورنر صاحب نے کھسیانے ہو کر کہا کہ چونکہ ہم کو ابتداء سے تعلیم ہی ایسی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے اسلام سے نفرت پیدا ہو اس لئے اسلام پر جو بھی اعتراض کیا جائے وہ ہمیں عظیم الشان ہی معلوم ہوتا ہے۔اس پر آپ نے راجہ صاحب سے کہا کہ آپ کی مسلمان رعایا پنڈت صاحب سے کیا فائدہ اُٹھا سکتی ہے جبکہ یہ اسلام کے ایسے خیر خواہ ہیں! پنڈت صاحب (یعنی گورنر صاحب) نے کہا میں ہندو نہیں بلکہ بدھ مت کا پیرو ہوں۔آپ نے فرمایا کہ اگر آپ کے محکمہ میں بھرتی ہونے کے لئے دو امیدوار آئیں۔ایک کا نام فتح محمد ہو اور دوسرے کا فتح چند اور فتح محمد لیاقت میں بھی فتح چند سے بہتر ہو تو آپ کس امیدوار کو جگہ دیں گے؟ کہنے لگا ، فتح چند کو۔آپ نے فرمایا، کیوں؟ کہنے لگا۔مجھ پر میرے باپ کی تعلیم کا اثر ہے۔اس پر آپ نے راجہ صاحب سے کہا کہ آپ توجہ فرمائیں کہ کیا حال آپ کی مسلمان رعایا کا ہوسکتا ہے۔"" پنڈت ہر نامد اس سے ہندی طب پڑھنا ایک مرتبہ راجہ پونچھے قلعہ باہو میں بیمار ہو گئے اور آپ کو اُن کے علاج کے لئے تشریف لے جانا پڑا۔وہاں سبوس اسبغول انجبار اور شیرہ لیکن کے مفید عام ہونے کی وجہ سے آپ کو ہندی طب پڑھنے کا شوق پیدا ہوا۔چنانچہ آپ نے ایک بوڑھے پنڈت ہر نام داس سے امرت ساگر اور سسرت سبقاً سبقاً پڑھا۔چونکہ آپ پنڈت صاحب کو اپنا اُستاد سمجھنے کی وجہ سے ان کی بہت ہی عزت کرتے تھے اور یہ بات مہا راجہ جموں کو نا گوار تھی کیونکہ پنڈت صاحب مہاراجہ کے ایک اونی ملازم تھے۔اس لئے انہوں نے آپ سے پوچھا کہ آپ دربار میں پنڈت ہر نامہ اس کی تواضع کیوں زیادہ کرتے ہیں؟ آپ نے ـور