حیاتِ نور

by Other Authors

Page 73 of 831

حیاتِ نور — Page 73

نہیں۔اگر اخوت اسلامی سے آپ بھائی بننا پسند نہیں کرتے۔تو ہمارے یہاں سکھوں کو بھی بھائی کہتے ہیں۔اس پر انہوں نے کتاب چھوڑ دی۔جب کتاب آپ کے ہاتھ میں آگئی تو وہ مقام تو رل مل گیا۔جہاں مولوی صاحب مذکور نے انگلی رکھی ہوئی تھی۔مگر خدا تعالیٰ کی قدرت کہ جونہی آپ نے کتاب کھولی تو اس کے ساتویں صفحہ پر آپ کی نظر پڑی۔کیا دیکھتے ہیں کہ اس میں اذان کی وہی دُعا لکھی ہے جو آپ اپنے ہاتھ سے لکھ کر دے چکے تھے اور جس پر سارا جھگڑا تھا۔تب تو آپ کی خوشی کی کوئی انتہاءنہ رہی اور آپ نے یہ خیال کیا کہ تصرف الہی کے باعث وارزقنا کا لفظ اللہ تعالیٰ نے کاٹ دیا ہے ورنہ اگرنہ ہوتا تو مشخص جو بہر حال ایک عالم آدمی ہے اور بڑا ہوشیار ہے۔یہ کبھی اس امر پرضد نہ کرتا اور نہ کتاب مجھے دیتا۔اس پر آپ نے انہیں جوش کے عالم میں کھڑے کھڑے ہی بنی اسرائیل کے ایک لڑکے کا قصہ سنایا۔جو توریت پڑھتا تھا اور جب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آتا تو کاٹ دیتا اور پھر خود بخو دقدرت خدا سے اس میں نام لکھا جاتا تھا۔یہ قصہ سُنا کر آپ نے حاضرین سے پوچھا کہ کیا آپ لوگوں کو اس قصہ کا علم ہے؟ سب نے کہا۔ہاں ہم نے یہ قصہ سُنا ہے۔آپ نے فرمایا: وہاں تو کاٹا ہوا پھر لکھا جاتا تھا اور یہاں خدائے تعالیٰ نے لکھا ہوا کاٹ دیا۔اس دلائل الخیرات ( وہ کتاب دلائل الخیرات تھی ) کو دیکھو۔اس میں وارزقنا کا لفظ کٹ گیا ہے"۔آپ فرماتے ہیں: " وہ لوگ تو پہلے ہی دلائل الخیرات میں اس دعا کو دیکھ چکے تھے۔اس میں وارزقنا“ کا لفظ لکھا ہوا موجود ہے۔سب اُٹھ اُٹھ کر اور مجھک جھک کر دیکھنے لگے۔اور (اس بات سے غافل کہ پہلے انہوں نے کونسے صفحہ پر یہ دعا دیکھی تھی اور اب یہ ساتواں صفحہ تھا ) حیران و ششدر رہ گئے“ کے یہ حوالہ دیکھ کر پیر صاحب کے تو ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے مگر تھے سمجھدار، فورا پہلو بدل کر بولے کہ یہ مولویوں کی بحث ہے، ہم اس کو نہیں جانتے۔مسئلہ دراصل وہ جو ہم دریافت کریں تم یہ بتاؤ کہ یا شیخ عبد القادر جیلانی عین اللہ پڑھنا جائز ہے یانا جائز۔آپ فرماتے ہیں: میں اپنے مولا کی حمد کس طرح بیان کروں اور میری کیا ہستی ہے کہ اس کے فضل و کرم اور تصرفات پر قربان ہو جاؤں۔میں نے اُن سے کہا کہ پیر صاحب!