حیاتِ نور — Page 74
سلام نے آپ تو یا شیخ الخ کے وظیفہ کا مسئلہ دریافت کرتے ہیں۔پہلے اپنے مولویوں سے یہ تو پوچھو کہ وہ جناب شیخ کو قطعی جنتی بھی مانتے ہیں یا نہیں۔پیر صاحب نے کہا۔ہاں یہ انصاف کی بات ہے وہاں بہت سے مولوی موجود تھے۔سب نے متفق ہو کر کہا کہ سوائے عشرہ مبشرہ کے ہم کسی کو قطعی جنتی نہیں مانتے۔میں نے پیر صاحب کو کہا کہ یہ تو آپ کے باپ ( وہ شیخ عبد القادر جیلانی کی اولاد میں سے تھے ) کو جنتی بھی نہیں مانتے ہیں اللہ کا وظیفہ کیا! انہوں نے بہت گھبرا کر اور بڑی حیرت کے لہجہ میں کہا " ارے او مولو یو ! یہ کیا کام کرتے ہو“۔غرض وہ سحر تو باطل ہو گیا۔اب پیر صاحب کو لینے کے دینے پڑگئے۔مجھ سے کہنے لگے، آپ ان لوگوں کو چھوڑ دیں اپنا خیال بتائیں۔میں نے کہا بخاری شریف میں لکھا ہے کہ سید عبد القادر جیلانی قطعی بہشتی ہیں۔یعنی صحیح بخاری میں ایک حدیث ہے کہ حضور نبی کریم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا۔اور اچھے لوگوں نے اس کی تعریف کی تو آپ نے فرمایا وجبت۔جب اس کے معنے پوچھے گئے تو آپ نے فرمایا کہ جس کی اچھے لوگ تعریف کرتے ہیں تو وہ جنتی ہوتا ہے چونکہ شیخ عبدالقادر جیلانی" کی نسبت جہائک میرا خیال ہے ہزار ہا لوگوں نے تعریف فرمائی ہے۔لہذا اس حدیث کی رُو سے میں اُن کو یقینی جنتی سمجھتا ہوں“۔آپ کا یہ بجواب سن کر تمام مولوی خاموش ہو گئے اور کسی کو جرح کرنے کی جرات نہ ہوئی اور پیر صاحب کا یہ حال تھا کہ اصل مسئلہ تو وہ بھول ہی گئے۔البتہ آپ کا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگے۔میں اصل حقیقت کو سمجھ گیا ہوں۔اب آپ اپنے گھر چلے جائیں۔" آپ اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہوئے بخیریت گھر پہنچ گئے اور وہ جادو جو پیر صاحب آپ پر چلانا چاہتے تھے محض خدا تعالیٰ کے فضل سے باطل ہو گیا۔فالحمد للہ علی ذالک علماء کا اجتماع اور تحصیلدار کی بیہوشی ایسا ہی ایک مرتبہ جامع مسجد شیر شاہ میں علماء آپ سے مباحثہ کے لئے جمع ہوئے لیکن اُن کی نیست نیک نہ تھی۔تحصیلدار اور تھانیدار بھی موقعہ پر موجود تھے اور وہ بھی انہیں سے طرفدار تھے۔اُن کا مطالبہ آپ سے یہ تھا کہ تم جو اولیاء کا پکارنا شرک کہتے ہو اگر علماء میں سے کسی نے ایسا لکھا ہوتو بلا گفتگو اس امر کو مان لیں گئے ، آپ حوالہ دکھانے کے لئے تفسیر عزیزی ساتھ لے گئے۔مگر ان کا تو ارادہ ہی