حیاتِ نور

by Other Authors

Page 722 of 831

حیاتِ نور — Page 722

اتِ نُور 416 چاہئے کہ فیصلہ کرنے میں جلدی نہ کریں بلکہ چند ماہ توقف کریں اور بیرونی جماعتوں کو اطلاع دے کر کسی مقررہ تاریخ پر جمع کرنے کا انتظام کر کے شوری کے بعد فیصلہ کیا جائے ؟ وغیرہ فرمایا۔میں نے مولوی صاحب کو یہ جواب دیا ہے کہ یہ بات درست نہیں۔کہ ہم میں ایسا اختلاف موجود ہے کہ کوئی فریق دوسرے کی بیعت کرنے کو تیار نہیں۔آپ اپنے آدمیوں میں سے کسی ایک کو مقرر کر لیں۔میں اس کی بیعت کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ سارے کے سارے میرے ساتھی اس کی بیعت کرلیں گے۔میں نے ہر چند زور دیا۔سمجھایا اور بار بار کہا مگر مولوی صاحب انکار ہی کرنے اور کہتے رہے کہ آپ یونہی کہتے ہیں یہ بات ناممکن ہے۔اور یہ سارا وقت اسی بحث اور تکرار پر خرچ ہوا۔میں نے بار باران کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ میں آپ میں سے ہر کسی کی بیعت کرنے کو تیار ہوں جسے آپ منتخب کریں اور نہ صرف میں تنہا بیعت کروں گا بلکہ میرے سارے ساتھی میرے ساتھ ہی بیعت کرلیں گے۔کوئی متخلف ہوگا نہ انکار۔مگر مولوی صاحب آخر تک اس پر اصرار کرتے رہے کہ یہ ممکن نہیں ایسا ہر گز نہیں ہو سکے گا۔اور آخر میں وہی اپنی تجویز دہرائی کہ فیصلہ میں جلدی نہ کی جائے بلکہ چند ماہ کا وقفہ دے کر مقررہ تاریخوں پر جماعت کو جمع کر کے مشورہ اور مشورہ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔سید نا حضرت محمود ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جب بار بار کہنے اور یقین دلانے کے باوجود مولوی صاحب اپنے ہی خیال پر جمے رہے اور میری پیشکش کو ناممکن، نا قابل عمل اور خیالی بتاتے رہے۔تب میں نے آخر میں ان سے کہا کہ مولوی صاحب آپ اور میں دونوں جماعت کے فرد ہیں۔ہمیں کیا حق پہنچتا ہے کہ بطور خود کوئی فیصلہ کر کے قوم کو اس کا پابند ٹھیرائیں۔لہذا بہتر ہے کہ آپ اپنے دوستوں سے مشورہ کر لیں اور میں اپنے احباب سے مشورہ کر لیتا ہوں۔اگر میرے دوستوں نے آپ کی تجویز مان لی۔تو بس جھگڑا ختم۔ہم آپ کی تجویز کے مطابق عمل درآمد کرلیں گے اور اگر نہ مانا تو ایک اختلاف کی صورت قائم رہے گی۔اسی طرح آپ کے دوستوں نے اگر میری تجویز کے مطابق یہ قبول کر