حیاتِ نور

by Other Authors

Page 577 of 831

حیاتِ نور — Page 577

ور ۵۷۲ سے نام کٹا کر قرآن و حدیث پڑھنے میں مشغول ہو گئے۔میں کہ ابتداء سے نیاز مندانہ تعلقات رکھنے والا ہوں اور اصلی حالات و خیالات سے بوجہ بے تکلفی یقینی طور پر اطلاع پا سکتا ہوں۔اس فقرے کی لذت اب تک اپنے اندر پاتا ہوں کہ قاضی صاحب کالج تو پھر بھی مل جائے گا۔مگر زندگی کا کچھ اعتبار نہیں۔ممکن ہے کہ قرآن و حدیث پڑھنے کا اور وہ بھی نورالدین ایسے پاک انسان سے پھر موقع نہ مل سکے۔اس لئے میں نے یہی بہتر جانا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پڑھائی چھوڑنے کی وجہ کیا یہ ہے کہ خدانخواستہ صاحبزادہ صاحب پڑھنے میں کمزور تھے یا وہاں کچھ مشکلات تھیں۔ہرگز نہیں۔بشیر احمد نے لیاقت اور اعلیٰ قابل رشک کیریکٹر کا وہ سکہ جمایا تھا کہ اس کی آخری رپورٹ جو شہزادہ محمود کے پاس پہنچی ہے اس میں لکھا ہے۔بہت عمدہ طالب علم۔اور اس کا کالج کو چھوڑ کر جانا کالج کے لئے ایک نقصان ہے۔پس یہ ایثار کا ایک نمونہ ہے جو میں نے اپنے احباء کرام کے سامنے پیش کیا اور ہمیں ایسی ہی مثالوں کی ضرورت ہے۔۔۔صاحبزادہ صاحب آج کل اپنی دینی تعلیم کے علاوہ ہیڈ ماسٹر ہائی سکول کے مشیر معاون ، پڑھنے والے بچوں کے شفیق و مہربان مصلح اور بہت سے دینی کام اپنے متعلق رکھتے ہیں اور انگریزی سٹڈی بھی جاری ہے۔احباب اپنے امام کے بیٹے کے لئے دعا فرما ئیں کہ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوں۔حضرت صوفی غلام محمد صاحب کی امتحان بی۔اے میں کامیابی حضرت صوفی غلام محمد صاحب جو بعد میں جزیرہ ماریشس میں کامیاب مبلغ ثابت ہوئے اور واپسی پر ماریشسی کہلائے اس زمانہ میں مدرسہ تعلیم الاسلام میں عربی ٹیچر تھے۔انہوں نے بھی پرائیویٹ طور پر بی۔اے کا امتحان پاس کیا۔حضرت صوفی صاحب ایک یتیم بچے تھے جب انہیں حضرت چوہدری رستم علی صاحب قادیان میں لائے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت بھی کرتے تھے اور مدرسہ تعلیم الاسلام میں پڑھتے بھی تھے۔ایف اے پاس کر کے مدرسہ میں