حیاتِ نور — Page 578
۵۷۳ اتِ نُ ہی عربی ٹیچر مقرر ہو گئے۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی رضی اللہ عنہ کی وفات کے کچھ عرصہ بعد جب ان کی بیوہ کی آپ سے شادی ہونے لگی تو آپ ابھی طالب علم ہی تھے۔مہر کا فیصلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک رقعہ کے ذریعہ یوں فرمایا کہ ” میرے نزدیک پانچ سورو پیہ مہر کافی ہے۔لڑکا ہونہار ہے۔اس پر کوئی بوجھ نہیں۔امید ہے کہ اس کی لیاقت اور حیثیت اس مہر سے بہت زیادہ ہو جائے گی۔میرے نزدیک اس سے کم ہرگز مناسب نہیں اور زیادہ ہو تو مضائقہ نہیں۔والسلام مرزا غلام احمد عفی اللہ عنہ“۔۱۳۸ حضرت صوفی صاحب موصوف ماریشس سے واپسی کے بعد ایک عرصہ تک تعلیم الاسلام ہائی سکول میں ٹیچر رہے۔آپ محلہ دار الرحمت کی مسجد میں امام الصلوۃ تھے۔قرآن کریم اس خوبی اور ترنم کے ساتھ پڑھا کرتے تھے کہ پرانے احباب کے بیان کے مطابق حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کی یاد تازہ ہو جاتی تھی۔ہجرت کے بعد لاہور میں آپ کی وفات ہوئی۔فاناللہ وانا الیہ راجعون ـور