حیاتِ نور — Page 523
۵۱۸ اس قسم کا ایک واقعہ حضرت حافظ عبدالجلیل صاحب شاہجہان پوری جو قدیم صحابہ میں سے ہیں۔اور آجکل لاہور میں اندرون موچی دروازہ ڈاکٹری کا کام کرتے ہیں۔بیان فرمایا کرتے ہیں کہ حاجی غلام جبار سکنہ بریلی کے ذمہ چار ہزار روپیہ قرض تھا۔وہ حضرت خلیفہ المسیح اول کی خدمت میں حاضر ہوئے۔اور قرض کا حال بیان کر کے دعا کی درخواست کی۔حضرت مولوی صاحب نے اپنی جیب سے پانچ روپے نکال کر انہیں دیئے۔اور فرمایا کہ جب بھی کچھ روپیہ ہاتھ لگے اس کے ساتھ شامل کر لو۔اور جب ایک سو روپیہ کی رقم ہو جائے تو فورا ادا کر دو۔چنانچہ انہوں نے اس پر عمل کیا اور دو سال میں سارا قرضہ ادا ہو گیا۔یہ ۱۹۰۸ ء یا ۱۹۰۹ ء کا واقعہ ہے۔ستاری سے فائدہ اٹھاؤ فرمایا: انسان بدی اور بدکاری کرتا ہے۔مگر اللہ تعالیٰ اس پرستاری کرتا ہے۔پردہ پوشی کرتا ہے۔رحم کرتا ہے۔انسان رات کو بدی کرتا ہے۔صبح اس کے ماتھے پر لکھی ہوئی نہیں ہوتی۔کیوں ! اس واسطے کہ انسان اللہ تعالیٰ کے رحم سے فائدہ اٹھائے اور توبہ کرے۔اور آئندہ بدی سے پر ہیز رکھئے۔بدی سے بچنے کا نسخہ فرمایا: بدی سے بچنے کا یہ گر ہے کہ انسان علم الہی کا مراقبہ کرے سوچے اور فکر کرے۔اور بار بار اس بات کو دل میں لائے۔اور اس پر اپنا یقین جمائے کہ خدا علیم ہے۔خبیر ہے۔وہ مجھ کو دیکھ رہا ہے۔میرے ہر فعل کی اس کو خبر ہے۔اس طرح ریاضت کرنے سے انسان بدی سے بچ جاتا ہے۔" بے فائدہ بحث فرمایا: بعض لوگ بے فائدہ بحثوں میں پڑتے ہیں۔مثلا یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ