حیاتِ نور — Page 522
مطالعہ قدرت ۵۱۷ فر مایا۔اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کے مطالعہ سے ایمان میں ترقی ہوتی ہے۔اور احکام الہی کے مطالعہ سے محبت میں ترقی ہوتی ہے۔۵۸ بیعت ظاہری کا فائدہ ذکر ہوا کہ ایک شخص آپ کو مانتا ہے مگر بیعت نہیں کرتا۔فرمایا: بیعت کا فائدہ ایسا ہے۔جیسے کسی درخت میں شاخ لگادی۔جو فضل اس درخت پر ہوتے ہیں۔اس سے پھر شاخ بھی حصہ لیتی ہے۔" جب خدا کسی کو مامور کرتا ہے۔تو اس کی اطاعت اور بیعت نہ کرنے والا خدا تعالی سے بغاوت کرنے والا ٹھہرتا ہے۔” جب تک تعلیق نہ ہو۔دعا نہیں نکلتی۔اضطراری دعا نہیں نکلتی۔خط سے بھی تعلق پیدا ہوتا ہے۔تعلق کے سوا اضطراب پیدا نہیں ہوتا۔۵۹ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد لاہور میں ۲۲ اکتوبر ۱۹۱۱ء مو رحمه ۲۲ اکتوبر ۱۹۱۱ء کو خواجہ جمال الدین صاحب احمدی انسپکٹر مدارس ریاست جموں کے فرزند خواجه جلال الدین صاحب کا نکاح حاجی شمس الدین صاحب سیکریٹری انجمن حمایت اسلام کی دختر نیک اختر کے ساتھ تین ہزار روپیہ مہر پر ہوا۔اس تقریب پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی دو تقریریں جناب خواجہ کمال الدین صاحب کی تحریک پر ہوئیں۔ایک تقریر ۱۲۲ اکتوبر کو براتیوں کے سامنے ہوئی۔جس میں حضرت صاحبزادہ صاحب نے سورۃ العصر کی نہایت ہی لطیف رنگ میں تفسیر بیان فرمائی۔دوسری تقریر ۲۳ اکتوبر کی شام کو مسجد احمد یہ میں ہوئی۔" قرض سے بچنے کا علاج ایک شخص نے عرض کی کہ میں مبلغ پچیس ہزار روپے کا مقروض ہوں۔فرمایا: اس کے تین علاج ہیں۔(۱) استغفار، (۲) فضولی چھوڑ دو، (۳) ایک پیسہ بھی ملے تو قرض خواہ کو دے دو۔" ـور