حیاتِ نور

by Other Authors

Page 504 of 831

حیاتِ نور — Page 504

ـور شکار کریں۔شیخ یعقوب علی صاحب ان کے پاس پہنچے تو معلوم ہوا۔کہ ٹھیک اسی وقت انہوں نے کچھ پرند شکار کئے ہیں۔وہ حضرت کی خدمت میں پیش کئے گئے اور حضرت بہت خوش ہوئے۔۲۹ گویا ادھر رویا دیکھا اور ادھر خدا تعالیٰ نے اسے پورا کرنے کے سامان پیدا کر دیئے والحمد للہ علیٰ ڈ لک۔خدا تعالیٰ کے پیاروں کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ کا عجیب سلوک ہوتا ہے۔سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم۔بیماری کے ایام میں ایک عجیب نصیحت، ۱۰ فروری ۱۹۱۱ء ار فروری 1911ء کو بیماری کے ایام میں بروز جمعتہ المبارک احباب کو مخاطب کر کے ایک عجیب نصیحت فرمائی۔فرمایا: اللہ تعالیٰ کا مجھ پر بڑا فضل ہے۔اس بیماری میں خدا تعالیٰ نے اپنی قدرتوں اور بندہ نوازیوں کے عجیب جلوے دکھائے ہیں۔میں اس بیماری میں دعاؤں کا بڑا قائل ہو گیا ہوں۔دعا ئیں مجھ پر بڑا بڑا فضل کرتی ہیں۔میرے خدا نے مجھ پر بڑے بڑے احسان کئے ہیں۔میرا جی چاہتا ہے۔خدا تعالیٰ مجھ کو طاقت دے تو میں تم پر وہ انعامات بیان کروں۔جو خدا تعالیٰ نے مجھ پر فرمائے ہیں۔آج بھی مجھکو الہام ہوا ہے۔کہ اغنني بفضلك عمن سواک۔نیند کے لئے ڈاکٹر مجھے دوائی پلاتے تھے کہ کسی طرح نیند آ جائے۔اور نیند نہیں آتی تھی۔آج میں نے دوا جو چھوڑ دی تو پانچ گھنٹے نیند آئی۔خدا تعالی بڑا بادشاہ ہے۔وہ جو چاہتا ہے۔کرتا ہے۔یہ میری نصیحت یاد رکھو۔اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھو۔اللہ تعالیٰ سے بڑی بڑی امیدیں رکھو۔یہ جو مشکلات آتے ہیں۔درجہ بلند کرنے کے لئے آتے ہیں۔ان مشکلات سے ہرگز مت گھبراؤ۔اور خدا تعالیٰ سے مدد طلب کرو۔یہ مختصر نصیحت ہے۔مگر ضروری ہے۔اور یا در رکھنے والی ہے۔معمولی نہ سمجھو۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو۔اور تمہارا حافظ و ناصر ہو۔آمین انصار اللہ کا قیام ، فروری ۱۹۱۱ ء حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب نے جو مخالفین خلافت کی خطرناک اور گمراہ کن روش کو