حیاتِ نور — Page 472
ہیں۔سب کی نماز الگ الگ ہے۔دوم۔نماز کے وقت منہ کو قبلہ کی طرف کرنے کا حکم قرآن کریم میں کہاں ہے؟ مگر ابتک تو کسی نے کچھ نہیں بتلایا۔اسلام اور ایمان کہیں تو ایک معنے میں آتے ہیں اور کہیں اسلام وسیع معنے میں آتا ہے۔ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام دونوں صلی اللہ علیہ علیہا و بارک وسلم (آمین ) عظیم الشان رسول ہیں اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کا مثیل فرمایا ہے مگر وسعت کا فرق دونوں میں ہے اس لئے وسیع معنے والا لفظ بڑے کے لئے اور دوسرے کے لئے دوسرا تجویز ہوا۔لَعَلَّ اللَّهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَلِكَ نورالدین ۲۲ اکتوبر ۱۹۱۰ ۲۶۳ ،،