حیاتِ نور

by Other Authors

Page 457 of 831

حیاتِ نور — Page 457

سات ن ـور ۴۵۳ ساڑھے دس ماہ سے جو فہرست کتب تیار ہورہی ہے انشاء اللہ اب جلد مکمل ہونے والی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ عنقریب ہم ہندوستان اور مصر کے اردو اور عربی چیدہ اخبارات اس کی میز پر دیکھیں گے اس بات کی بہت ضرورت ہے کہ ایسی کتابوں اور اخباروں اور رسالوں کا جو نہایت عمدہ و مفید قابل مطالعہ ہیں، انتخاب کیا جاوے اور پھر وہ حسب گنجائش منگوالی جاویں۔صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کو نو جوانوں کی سدھار کا خاص خیال رہتا ہے۔آپ نے ان کالجیوں یا طالب علموں کے لئے جو بعد الامتحان یا سمر وکیشن دار الامان میں آتے ہیں۔ایک تعلیمی نصاب تیار کیا ہے جس میں قرآن و حدیث کا ایک حصہ قصیدہ بہشتی وغیرہ شامل ہیں۔آپ بڑی محنت سے ان کو پڑھاتے ہیں اور عربی سے اور دین سے عمدہ واقفیت کرا دیتے ہیں اور یہ بہت ہی مفید کام ہے۔اللہ تعالیٰ توفیق بخشے۔انجمن ارشاد کا اجلاس ہر سوموار و جمعرات کو ہوتا ہے اور قرآنی آیات کے معانی پر ایک لطیف ڈیبیٹ ( مناظرہ) ہوتی ہے اور عجیب عجیب نکات ظاہر و مسائل حل ہوتے ہیں''۔سیدہ امتہائی کی آمین آپ کی صاحبزادی امتہ الحی نے جب قرآن مجید ختم کیا تو آپ کو بہت خوشی : وئی اس تقریب پر والدہ ماجده امتہ الحی نے مدرسہ البنات کی لڑکیوں کو دعوت دی اور شیرینی تقسیم کی اور استانی کو انعام و اکرام سے نوازا۔احمدی طلبا اور سٹرائیک یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ جماعت احمدیہ نے سٹرائیک اور بھوک ہڑتال جیسی غیر اسلامی تحریکوں کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور احمدی ملازم اور طلبا ، ہمیشہ ان مذموم تحریکوں سے مجتنب رہے ہیں۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسی الاول کے زمانہ میں جب اسلام یہ کالج لاہور کے طلبا نے سٹرائیک کی تو آریہ گزٹ لاہور نے لکھا کہ کالج میں دواطلبا ہیں۔ان میں سے ۱۳۰ سٹرائیک میں شامل ہیں باقی ۲۵ یعنی قصیده بانت سعاد (مؤلف)