حیاتِ نور

by Other Authors

Page 209 of 831

حیاتِ نور — Page 209

در عبدالرحیم خاں صاحب کی ولادت ہوئی مگر انہیں سانس نہ آیا۔حضرت مولوی صاحب کے ارشاد پر ایک ٹھنڈے اور ایک گرم پانی کے ٹب میں ڈبویا گیا۔جس سے سانس جاری ہو گیا۔' حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ جن کی تاریخ ولادت ۲ مارچ کیا ہے فرماتی ہیں کہ یہ امر یقینی ہے کہ میری ولادت کے موقعہ پر حضرت اماں جان کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی اس لئے تار دے کر حضرت مولوی صاحب کو مالیر کوٹلہ سے بلوایا گیا تھا۔مکرم میاں عبد الرحمن خاں صاحب بھی اس دفعہ کا قیام انداز ڈیڑھ ماہ کا بتاتے ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مولوی صاحب وسط جنوری تک دوبارہ مالیر کوٹلہ تشریف لے جاچکے ہوں گے۔"" حضرت نواب صاحب کے ایک خواب کی تعبیر حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ فرماتی ہیں: ایک خواب جو شاید ملک صلاح الدین صاحب کو لکھ کر دے چکی ہوں۔میرے میاں ( نواب محمد علی خاں) نے اپنی اوائل عمر اور شروع بیعت کے ایام میں دیکھا تھا جس کا اکثر مجھ سے ذکر کیا کہ میں نے دیکھا میرے مکان شیروانی کوٹ والے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے ہیں اور گود میں دونوں ہاتھوں میں تھامے پودے ہیں جن کو حضرت اقدس اپنے ہاتھ سے میرے باغیچہ میں لگا رہے ہیں۔جب ۱۸۹۶ء میں حضرت خلیفہ اول مالیر کوٹلہ تشریف لے گئے تو میں نے یہ خواب ان کو سنایا۔آپ نے سن کر فر مایا کہ اس کی تو یہ تعبیر ہے ’لگانے والے کی نسل جس کے گھر میں پودے لگائے ہیں اس کے گھر سے چلے گئی اس زمانہ میں یہ کس قدر خلاف قیاس بات معلوم ہوتی ہوگی۔مگر آج ہم تین بہن بھائیوں کے رشتے جو ہوئے (یعنی ہم دونوں بہنیں دونوں باپ بیٹوں کے نکاح میں آئیں۔اور حضرت چھوٹے بھائی صاحب کی شادی ان کی بڑی لڑکی بو زینب بیگم سے ہوئی ) اس کے ثمر ہماری اولادیں در اولا د میں ملا کر اس وقت تہتر نفوس ہیں۔جو نواب صاحب اور ان کے آقا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ