حیاتِ ناصر — Page 37
حیات ناصر 37 ادنی اختلاف پر کچہریوں میں دھکے کھاتے پھرتے ہیں۔کیا وہ مولوی نہیں تھے جنہوں نے امام حسین کے لئے بغاوت کا فتویٰ تجویز کیا تھا اور وہ بھی مولوی تھا جس نے امام احمد بن حنبل جیسے بزرگ امام کو پٹوا کر قید میں ڈلوایا تھا اور وہ بھی مولوی تھا جس نے حضرت عبد القادر جیلانی کو شیطان کہا اور ان پر کفر کا فتو ی لگایا اور وہ بھی مولوی صاحب ہی تھے جنہوں نے مجد دسر ہندی صاحب کو نا گفتنی باتیں کہیں۔جہانگیر نے ان مولویوں کے شبہ سے اس امام کو گوالیار میں قید کیا تھا۔کہاں تک شمار کروں امام غزالی کی تصنیف ملاحظہ کرو تا کہ مولویوں کی کرتو تیں معلوم ہوں۔مولوی صدیق حسن خان صاحب کا حال تو تمہیں چشم دید ہے۔قیامت کے نزدیک ہونے میں کیا شک ہے سب سے بڑی نشانی تو مولویوں کا یہود منش ہو جاتا ہے۔جس مولوی کو دیکھوا سے یہودی پاؤ گے الا ماشاء الله اور يحمل اسفاراً کا مصداق دیکھو گے۔اب بتاؤ کہ محمدی یہود کی اصلاح کے لئے محمدی مسیح چاہیئے یا موسوی مسیح غور کرو۔امت محمدی میں ہزاروں یہود پیدا ہو گئے عیسیٰ ایک نہ ہو سکا لے اناللہ وانا اليه راجعون۔اور بھی بہت سے نشان ہیں جن سے قیامت نزدیک معلوم ہوتی ہے۔یا جوج ماجوج جن کو مولوی ہرگز نہیں بتلا سکتے کہ کہاں رہتے ہیں ہم نے آنکھ سے دیکھ لئے اور ان کی فتوحات کو بھی سن رہے ہیں۔ابھی چین کو ناچ نچادیا تھا کوئی ایسی بلندی نہیں جس پر وہ غالب نہ آگئے ہوں اور نہ کوئی ایسی ریاست ہے جو ان کی مغلوب نہ ہو۔دجال کو ہم نے دیکھ لیا کہ سوائے مکہ مدینہ اور تمام جہان میں اس کا دورہ ہو رہا ہے اور اکثر ناقص العقل ان کے دین مذہب میں شامل ہورہے ہیں اور اس کی روٹیوں کے پہاڑ میں سے حصہ لے رہے ہیں اس کا گدھا بھی تمام ملک میں گشت کر رہا ہے۔ہم خود کئی بار کرایہ دے کر اس پر سوار ہو چکے ہیں۔حج بند ہوا۔طاعون بھی نمودار ہوا۔قحط بھی موجود ہے۔اخبار اور رسالے بھی اُڑتے پھرتے ہیں۔اونٹ بھی برکار ہو گئے ہیں زمین بھی قریباً کل آباد ہوگئی ہے۔نہریں بھی دریاؤں کو چیر کر نکالی گئی ہیں۔سو د وشراب کا بھی رواج بکثرت ہے۔زنا اور اس کے نتائج سوزاک اور آتشک بھی ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔مسیح و مہدی بھی موجود ہیں۔دعویٰ فرمارہے ہیں۔ان کے منکر بھی انکار کر رہے ہیں۔لوگ رفتہ رفتہ مانتے بھی جاتے ہیں۔اگر تلوار کا ڈرنہ ہوتا تو ہمارے مہدی کو مولوی ضرور مار ڈالتے۔زمینی اور آسمانی نشان بھی مہدی ومسیح کی نصرت میں ظاہر ہور ہے ہیں چنانچہ رمضان میں چاند گہن کی اول شب میں چاند گرہن ہوا اور سورج گہن کے درمیانی دن میں سورج گرہن ہوا۔مرزا احمد بیگ و عبداللہ آتھم و پنڈت لیکھرام پشاوری موافق پیشگوئیوں کے انتقال کر گئے۔محی الدین ساکن لے۔عجیب احمق ہیں یہود بنے کوتو تیار اور عیسی بننے سے انکار گویا مجموعہ اشرار ہیں۔خیر کا فردان میں کوئی نہیں۔