حیاتِ ناصر

by Other Authors

Page 62 of 104

حیاتِ ناصر — Page 62

حیات ناصر 62 العلم حجاب الاکبر جو مشہور قول ہے اس کی صداقت آجکل بخوبی ظاہر ہورہی ہے۔پہلے اس قول سے مجھے اتفاق نہ تھا لیکن اب اس پر پورا یقین ہو گیا۔جس قدر مرز اصاحب کے مخالف مولوی ہیں اس قدر اور کوئی نہیں بلکہ اوروں کو عالموں ہی نے بہکایا ہے ورنہ آج تک ہزاروں بیعت کر لیتے اور ایک جم غفیر مرزا صاحب کے ساتھ ہو جاتا لیکن مخالفت کا ہونا کچھ عجب نہیں کیونکہ اگر ایسا زمانہ جس میں اس قسم کے فساد ہیں جس کی نظیر پچھلی صدیوں میں نامعلوم ہے نہ آتا تو ایسا مصلح بھی کیوں پیدا ہوتا۔دجال ہی کے قتل کو عیسی تشریف لائے ہیں اگر دجال نہ ہوتا تو عیسی کا آنا محال تھا اور دنیا گمراہ نہ ہو جاتی تو مہدی کی کیا ضرورت تھی۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کام کو اس کے وقت پر کرتا ہے۔یا اللہ تو ہمیں اپنے رسول کی اپنے اولیاء کی محبت عنایت کر اور بے یقینی اور ترددات سے امان بخش۔صادقین کے ساتھ ہمیں الفت دے۔کا ذبوں سے پناہ میں رکھ۔ہماری انانیت کو دور کر دے اور حرص وحواس سے نجات بخش آمین یا رب العالمین۔راقم ناصر نواب - تاریخ ۲ /جنوری ۱۸۹۳ء