حیاتِ ناصر

by Other Authors

Page 34 of 104

حیاتِ ناصر — Page 34

حیات ناصر 34 دین وایمان میں فرق آتا ہے۔اب بقول علماء کے حضرت عیسے کے سوا تمام انبیاء و اولیاء حتی کہ خاتم النبیین شیطان کی وسوسہ اندازی سے نہیں بچے حالانکہ یہ غلط ہے اور صریح بے ایمانی ہے۔ان باتوں سے علماء کی قرآن دانی اور حدیث نہی کی قلعی خوب کھلتی ہے۔انہیں علماء نے اپنی غفلت، لا پروائی ، ناقص العلمی و بدمزاجی کے سبب سے ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کو ورطئہ ضلالت میں ڈالا اور عیسائی ہونے پر مائل کر دیا اور ان کے اعتراضوں کے جو شیطان کے بہکانے سے انہوں نے پیش کئے شافی جواب نہ دیئے۔علاوہ حضرت عیسی کے شریک باری بنانے کے دجال کو بھی خدائے ثانی بنادیا ہے۔اس کا گدھا اتنا لمبا چوڑا ہے کہ گدھے کا بچہ کبھی اس قدر ہوا نہ ہوگا۔یہ گدھے اس قدر نہیں سمجھتے کہ گدھا بھی کبھی ایسا ہوا ہے کہ جس کے ایک کان سے دوسرے کان تک ستر گز کا فاصلہ ہو۔استعاروں کو ظاہر پر حمل کر کے آپ بھی اتو بنتے ہیں اور اپنے پیروؤں کو بھی بناتے ہیں۔جس کے ایک کان سے دوسرے کان تک ستر گز کا فاصلہ ہوگا اس کی بلندی اور درازی کس قدر ہوگی پھر اس کا سوار بھی اسی قدر لمبا چوڑا چاہیئے کہ جو اس کو قابو میں لا سکے۔جب یہ اعتراض سنتے ہیں تو کہتے ہیں کہ حدیث میں یونہی آیا ہے تم بے دین ہو کہ حدیث کو نہیں مانتے۔ہم تو بے دین نہیں مگر وہ اسلام کے چھپے ہوئے دشمن اور عقل کے اندھے ہیں جو کانے دجال کو خدا بنارہے ہیں۔دجال کے دوزخ جنت اور روٹیوں کے پہاڑ اور دریاؤں کے اس کے ساتھ چلنے کو چالیس روز میں اس کے دنیا کے گرد گھومنے کو ظاہر پر حمل کر بیٹھے ہیں جس سے اسلام نہیں رہتا اور نہ قرآن سچا ٹھہرتا ہے اور نہ عقل سلیم ان امور کو باور کرتی ہے۔یہ علماء ہیں جو اصل میں جہاں ہیں عقائد تو خود کافروں سے رکھتے ہیں لیکن اوروں کو بزعم خود کافر سمجھتے ہیں۔آج کل یہ نائب رسول اللہ باقی رہ گئے ہیں۔خدا تعالیٰ ان کے وجود نامسعود سے جہان کو پاک وصاف کرے۔؎ گرہمیں مکتب است و این ملا کار طفلان تمام خواهد شد فرماتے ہیں کہ قرآن وحدیث کے ظاہری معنوں سے انحراف جائز نہیں ہے من كان في هذهِ اعمر فهو في الأخـرة اعمى کے معنے بقول ان کے یہ ہوئے کہ اندھا دیدار الہی سے محروم رہے گا اور صراط مستقیم بموجب ان کے ظاہری معنوں کے کلکتہ سے پشاور کو جو سڑک جاتی ہے اس کا نام ہے یا مکہ سے مدینہ کو جو راستہ جاتا ہے اس کو کہنا چاہیئے۔یہ کجرو چونکہ الہی صراط مستقیم پر خود نہیں چلتے اور وں کو کب چلا سکتے ہیں ، چونکہ صراط مستقیم نظری ہے اس لئے ان ظاہر بینوں کو نظر نہیں آتی اس لئے تعجب نہیں کہ اس سے منکر ہوں۔اسی ظاہر پرستی کے سبب سے یہ ظاہر پرست ملا دعائیں مانگ رہے تھے کہ یا الہی عیسی علیہ السلام جلدی آسمان سے نزول فرما دیں اور مہدی