حیاتِ ناصر

by Other Authors

Page 45 of 104

حیاتِ ناصر — Page 45

حیات ناصر 45 آج تک بھی ایک گاؤں میں ایک حصہ زمین پر قبضہ رکھتے ہو جو مغلوں کی بخشی ہوئی ہے۔پھر یہ نمک حرامی استغفر اللہ۔بھوپال کی بیگم صاحبہ اگر مغلانی ہوتیں تو ایسی باتیں دلیری سے آپ نہ لکھتے۔یہ ہندوستان کا حال ہے۔اب عرب کا حال سنئے کہ ایک عرصہ سے ترکوں نے قسطنطنیہ، بیت المقدس، مکہ مدینہ پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ ان متبرک مقامات کے محافظ ہیں اور وہاں کے شرفاء علماء کو بیش بہا تنخواہیں دیتے ہیں۔ان کے خوف سے کوئی غیر سلطنت ہمارے معابد کی طرف آنکھ اُٹھا کر نہیں دیکھ سکتی ورنہ قدر عافیت معلوم ہوتی۔ترکوں اور مغلوں کے مسلمانوں پر بڑے احسان ہیں۔ناشکری نہ کرو ناشکروں سے خدا تعالیٰ بیزار ہے۔تمہارے نانا دلی سے ہجرت کر کے ترکوں ہی کی عملداری میں پناہ لے گئے تھے اور جیسا ترکوں کے بزرگ کافر تھے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کیا ایک وقت رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کے قتل کے لئے نہیں آئے تھے اور خالد وغیرہ قریش اور عباس عم رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کیا بدر اور اُحد میں ہمارے رسول مقبول سے نہیں لڑے تھے تو عباسیوں اور عمریوں اور خالد کی اولا دکو گالیاں دو۔اصل میں تمہیں تعصب نے اور ہمارے امام کی دشمنی نے حواس باختہ کر دیا ہے، بے سوچے سمجھے جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتے ہو حقیقت میں تم معذور ہو۔؎ چشم بداندیش که بر کنده باد عيب نمـائـد هـنـرش در نظر قولک۔افسوس ہے کہ آپ سید ہو کر ان کا اعتقاد رکھو۔جس قوم سے کہ دین کی بربادی ہوئی اور اب اس شخص کی ذات سے ہو رہی ہے۔ساری امت کا خلاف آپ کو نہیں چاہئے کہ قریشی سید ہو کر ایسے دھو کہ میں آئیں۔اقول۔افسوس تو تب ہوتا کہ میں قرآن وحدیث کے برخلاف حق کو قبول نہ کرتا۔ہمارے امام گو کہ مغل کہلاتے ہیں لیکن یہ فارسی الاصل ہیں اور اولا داسحق علیہ السلام سے ہیں اور ان کی بعض دادیاں سیدانیاں بھی تھیں تو اس حساب سے اہل بیت سے بھی تعلق ہوا اور دین میں ذات کا کچھ تعلق بھی نہیں کسی قوم کا ہو۔ہاں مامور من اللہ نیچ او کمینہ نہیں ہوتے ورنہ ولی تو ہر مومن بھی ہوتا ہے لیکن ہمارے رسول مقبول کے رشتہ دار جو کافر تھے کیا تمہارے نزدیک مقداد بلال۔ابو ہریرہ وغیرہ سے بہتر تھے یا نہیں۔اب جو ہمارے تمہارے رشتہ دار بدا فعال اور متکبر و شریر لنفس ہیں وہ بمقابلہ ایک صالح مغل یا پٹھان کے لائق تعظیم ہیں؟ افسوس تم میں ایام جاہلیت کی حمیت باقی ہے۔یہ تمام انبیاء کیا حضرت فاطمہ کی اولاد تھے اور تمہارے نزدیک تمام انبیاء سید تھے یا نہ تھے۔سید تو افعال سے ہوتا ہے نہ کہ فقط ذات سے اور چوہڑے چمار بھی