حیاتِ ناصر

by Other Authors

Page 46 of 104

حیاتِ ناصر — Page 46

حیات ناصر 46 افعال سے ہوتے ہیں نہ فقط قومیت ہے۔ان اکرمکم عندالله اتقاکم قرآنی حکم ہے مگر تم حافظ ہو کر پھر بھول گئے۔افسوس کہ آجکل کے مولوی اس علم پر ناز کرتے ہیں اور ساری امت کا خلاف ہم نے نہیں کیا بلکہ ہمارے ساتھ خدا رسول اور کل صحابہ واکابر امت ہیں۔تمہاری مراد امت سے فیج اعوج ہے تو بے شک ہم ان کے برخلاف ہیں کیونکہ حضرت نے فرمایا ہے لیسو ا منى و لست منهم - ہمارے امام کی ذات سے اسلام کو اس قد رقوت پہنچی ہے اور پہنچ رہی ہے کہ بعد خیر القرون کے کسی بزرگ سے نہیں پہنچی۔اسلام میں ہمارے امام کے سبب سے جان پڑ گئی مگر یہودی صفت علماء مر گئے۔ان کا اور ان کے بئس القرین کا ساختہ پر داختہ بالکل برباد ہو گیا نہ عیسی کی خدائی رہی نہ دجال کی۔وہمی عیسی کے آنے پر جو لوٹ گھسوٹ مولویوں کو ملنے کی امید تھی وہ سب با سمنثور ہوگئی۔تمہاری امیدیں مایوسی سے بدل دیں۔وہ دل خوش کن خیالی پلاؤ افسوس کہ تمہیں اب نصیب نہیں ہونے کا۔خاطر جمع رکھو اپنی محنت کی کمائی کے سواغارت کا مال ہرگز تمہیں میسر نہیں آنے کا۔اگر فرض محال لوٹ بھی ہوتی تو مولویوں کو اورست پیرزادوں کو کب میسر آسکتی تھی۔ان سے ہلا تو جا تا نہیں۔لوگ لوٹ کر لے جاتے یہ منہ دیکھتے کے دیکھتے رہ جاتے۔قولک۔یہ سب میں نے آپ کی خیر خواہی سے لکھا ہے آپ برا نہ مانے گا۔اقول نہیں حضرت بُرا ماننے کی کوئی بات نہیں جو فتح یاب قوم ہوتی ہے اس کولوگ گالیاں دیا ہی کرتے ہیں۔آج تک ابوبکر و عمر کو روافض لوگ گالیاں دیتے ہیں اور علی کو خوارج اور پادری بھی مخلوق الہی کو جو ہر طرح کی کوششوں سے عیسائی بنارہے ہیں یہ خیر خواہی کا ہی جوش ہے اور شیعہ بھی بڑی جانفشانی کر رہے ہیں کہ کوئی سنی شیعہ بن جائے یہ بھی محبت اور خیر خواہی کے باعث کر رہے ہیں بلکہ ایک چور بھی اپنی جماعت میں کسی کو شامل کرتا ہے تو اس کی بہتری اپنی دانست میں سمجھتا ہے۔میں آپ کا اس خیر خواہی کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کو وہ آنکھیں عطا کرے کہ جن سے آپ ہمارے امام کو پہچانیں اور قبول کریں تاکہ آپ کا انجام بخیر ہو۔آمین۔تنبيه جو نبی دنیا میں آتے رہے ہیں ان کی بابت اکثر ان سے پہلے نبی اطلاع دیتے رہے ہیں لیکن ایک بھی ایسا نبی نہیں آیا جس کو آتے ہی لوگوں نے بموجب پیشگوئی کے پہچان لیا ہو۔اصل میں پیشگوئیاں بھی ایک قسم کی