حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 702 of 923

حیاتِ خالد — Page 702

حیات خالد 691 گلدسته سیرت اس کشفی کیفیت کی مزید کسی تفصیل کے بارے میں انہوں نے کچھ نہ بتایا کہ اس کیفیت میں انہیں کیا نظر آیا ہے۔O مکرم مولانا عبدالمنان صاحب شاہد مربی سلسلہ مرحوم الفضل میں شائع شدہ ایک مضمون میں رقم فرماتے ہیں:۔ایک دفعہ آپ نے فرمایا کہ میں نے کشفی حالت میں دیکھا کہ دین اسلام کی خدمت کرنے والوں کے اعمال اور اسلامی خدمات خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہو رہی ہیں۔( تو آپ نے مسکراتے ہوئے فرمایا ) میں نے دل میں خیال کیا کہ پتہ نہیں میرا بھی دین اسلام کی خدمت میں کوئی حصہ ہے یا نہیں۔چنانچہ میں نے دیکھا کہ میرا بھی حصہ ہے۔الحمد للہ علی ذلک محترمہ امتہ الباسط شاہد صاحب تحریر فرماتی ہیں :- 66 (الفضل ۲۵ / جون ۱۹۷۷ ء صفحه ۴ ) آپ صاحب رویا و کشوف بھی تھے۔مجھے یاد ہے جب میرے رشتہ کی بات چیت چل رہی تھی تو قریباً بات پکی ہو جانے کے بعد بعض وجوہات کی بناء پر یہ رشتہ ختم ہونے کے آثار پیدا ہو گئے۔حتی کہ میرے ابا جان نے معذرت بھی کر دی۔لیکن چونکہ حضرت مولانا کو خدا تعالیٰ سے خاص تعلق تھا۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی دعائے استخارہ کے دوران بتا دیا تھا کہ اس رشتہ میں روک پڑے گی لیکن آخر کار یہ رشتہ طے پا جائے گا۔تو آپ نے دوبارہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب سے رجوع فرمایا کیونکہ ان کے ذریعہ سے دونوں خاندانوں میں بات چل رہی تھی۔اس طرح سے بات دوبارہ چل پڑی اور آخر کار رشتہ طے پا گیا۔0 الہامات حضرت مولانا کے صاحبزادے مکرم مولانا عطاء المجیب صاحب را شد امام مسجد فضل لندن لکھتے ہیں :- حضرت ابا جان کی ایک ڈائری کا غذات سے ملی ہے جس پر آپ نے اپنے قلم سے چند الہامات کا ابا ذکر فرمایا ہے۔یہ پاکٹ ڈائری ۱۹۷۶ ء کی ہے اس میں حضرت ابا جان کے اپنے قلم سے یہ الہامات درج ہیں :- 0 ۱۸ فروری ۱۹۷۶ ء - الهام أجِيبُ دَعْوَتَكَ“ میں تیری دعا سنتا ہوں اور تیری دعا۔"