حیاتِ خالد — Page 681
حیات خالد 670 گلدستۂ سیرت نے تو وہی لیتی ہے اور دوسرے نے کئی چادریں دکھا ئیں مگر وہ نہیں مانتا تھا۔مولوی صاحب کے پاس اپنی ایک چادر تھی وہ مالک کو دکھائی تو اُس نے کہا کہ ہاں ایسی ہی تھی۔چنانچہ انہوں نے یہ جھگڑا اس طرح ختم کیا کہ اپنی چادر اس کو دے دی۔آپ بڑے اچھے فیصلے کیا کرتے تھے۔آپ کو اللہ تعالیٰ پر بہت تو کل تھا۔چند واقعات لکھتی ہوں۔ایک دفعہ ہم سب کشمیر گئے۔چار ماہ کے بعد واپس آئے۔واپسی کے لئے سب تیاری کرلی تھی مگر مرکز سے ابھی تک تنخواہ نہیں آئی تھی۔انتظار ہی کر رہے تھے۔اسی طرح ہم سب بس میں بیٹھ گئے اور کرایہ تو بعد میں ہی دینا تھا۔ہمارے پاس کرایہ نہیں تھا مگر مولوی صاحب پورے مطمئن تھے۔جاتے ہوئے راستے میں ڈاکخانہ پہنچے تو منی آرڈر آیا ہوا تھا۔چنانچہ سفر بخیر و خوبی انجام پذیر ہوا۔قادیان کے مکان بنے کا واقعہ بھی بھتی ہوں۔مولوی صاحب کے پاس اُس وقت پانچ روپے تھے اور زمین خریدی ہوئی تھی۔نشان لگا کر ایک معمار کو کہا کہ ان پیسوں کی اینٹیں منگوالو اور بنیا دکھو د رکھو۔میں حضور سے کہوں گا کہ یہاں بنیا درکھ دیں۔حضور مصلح موعودؓ اُس محلے میں ایک شادی میں آئے ہوئے تھے اور اسی راستہ سے گزرنا تھا۔مولوی صاحب نے حضور سے درخواست کی کہ میرے مکان کی بنیاد رکھ دیں اور دعا کرا دیں۔چنانچہ ان کی دعا کی برکت سے چھ ماہ کے اندر ہی ہمارا مکان تیار ہو گیا۔اسی طرح ربوہ میں مکان شروع کر وا دیا۔پاس کچھ نہیں تھا۔خدا نے ایسے سامان کر دیئے کہ چند ماہ کے اندر اندر خدا نے ہمارا مکان بنا دیا۔اللہ کے فضل سے ان کی وفات کے بعد اُن کا کوئی قرضہ نہیں نکلا۔الحمد للہ۔حضرت مصلح موعودؓ کی طرف سے مولوی صاحب کو خالد احمدیت کا خطاب عطا ہوا جو نہ صرف ان کے لئے بلکہ آپ کے سارے خاندان کے لئے قابل قدر عزت کا باعث ہے۔جلسہ سالانہ پر حضور نے یہ خطاب دیا تھا۔جب آپ گھر آئے تو سب نے آپ کو مبارک باد دی۔آپ نے سب کو مٹھائی کھلائی اور دعا کے لئے کہا کہ میرے لئے سب یہ دعا کریں کہ خدا مجھے حقیقی خالد احمد بت بنائے اور تا زندگی مجھے دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا کرے۔الحمد للہ کہ آپ آخر وقت تک دین کے کاموں میں بے حد مصروف رہے۔اپنے دوستوں کے ساتھ حسن سلوک کا یہ حال تھا کہ اکثر دوستوں کو گھر پر بلاتے رہتے۔جلسہ سالانہ کے بعد دعوتوں اور چائے وغیرہ پر بلاتے رہتے تھے۔قادیان کے درویشوں کو تو ضرور بلاتے تھے۔غیر ممالک میں جانے والے مبلغوں کو بھی ضرور گھر پر بلاتے اور اُن کے ساتھ فوٹو بھی بنواتے اور