حیاتِ خالد — Page 649
حیات خالد 644 آخری ایام موجزن ہے اور اس سمندر کا ماہر تیراک ہے۔دوستوں کے لئے آپ ایک ٹھنڈی ہوا ہیں اور دشمنوں کے لئے صاعقہ اور برق ہیں۔۔ہم پھولوں اور پھلوں نے شہد حاصل کرتے ہیں اور وہ بیماریوں کے لئے شفاء ہوتا ہے۔۱۰۔ابوالعطاء کا دشمنوں کے ساتھ مقابلہ شیروں اور ہرنوں کے مقابلہ کی مانند ہوتا ہے۔ا۔نیز دوستوں کے لئے باعث فرحت و انبساط ہیں اور بد بختوں کے لئے تیز دھار تلوار ہیں۔۱۲۔دوستوں کے لئے تو نے بزرگی اور مجد کے محل بنائے ہیں اور دشمنوں کے لئے ذلت کی قبریں بنائی ہیں۔۱۳۔سفلہ پن سے تو بالکل پاک صاف دور نکل گیا ہے اور بلندیوں کی چوٹیوں کی طرف بہت جلد لپکا ہے۔۱۴۔آپ کا حسن خطابت اس طرح ہے کہ اس کی مثال پیاسی زمین پر بارش کی سی ہے۔۱۵۔لڑائی کے وقت آپ تیز تلوار کی مانند ہیں اور دعا کے وقت آپ اس کے اسرار کے سے واقف اور شبنم کی طرح ہیں۔آپ نے علوم کا دستر خوان خوب بچھایا ہے اور اس پر قسم قسم کے اموال اور ( علوم کے ) چشمے چن دیئے ہیں ۱۷۔ایک روشن اور تیز بجلی کی طرح آپ رحلت کر گئے اور ایک باغ کی طرف پرواز کر گئے جس کو سورج کی آنکھ نے بھی کبھی نہیں دیکھا۔-۱۸۔جب ابو العطاء کا سٹیج چکا تو انسانوں کے مجمع میں سے چمگادڑ غائب ہو گئے۔۱۹۔بکثرت سلامتی ہو اس پرندے پر جو فتاء سے بقاء کی طرف محو پرواز ہے۔-۲۰۔وہ صالحین کے ملک میں خیمہ زن ہو گیا ہے اور اولیاء کے باغوں سے اس کا پیوند ہو گیا ہے۔۲۱۔آپ ایک بڑے فقیہ اور فاضل اور وسعت خیال رکھنے والے تھے اور مناظرات کے فن میں ذہن رسا رکھتے تھے ا۔اس دوست پر بہت روشن سلام ہو اور یہ سلام صبح و شام آپ کو پہنچتا ہے۔۲۳۔اے خدا! اگر تو نے ایک ابوالعطاء پیدا کیا ہے تو اس جیسے اور بھی بہت سے اس کے مثیل بنا دے ۲۴۔جیسے تو نے ابو العطاء دو تخلیق کیا ہے اسی طرح ابو العطاء کے فیوض کو بھی تمام فرما دے۔