حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 61 of 923

حیاتِ خالد — Page 61

حیات خالد 64 ولادت ، بچپن اور تعلیم ترین اور ذہین ترین بچے پر سب سے پہلا حق اس کے دین کا ہے۔تبھی جماعت کو ابوالعطاء جالندھری جیسے گو ہر قابل زیادہ تعداد میں میسر آ سکتے ہیں۔ضمناً ایک روح پرور تذکرہ کے بعد ہم اپنے موضوع کی طرف واپس آتے ہیں۔حضرت مولانا ابوالعطاء جالندھری صاحب مدرسہ احمدیہ سے اعزاز کے ساتھ فارغ التحصیل ہونے کے بعد حضرت حافظ روشن علی صاحب کی مبلغین کلاس میں داخل ہو گئے اور دو اڑھائی سال کے بعد ۱۹۲۷ء میں اس کلاس سے فارغ ہو کر خدمت دین کے عملی میدان میں آگئے۔