حیاتِ خالد — Page 551
حیات خالد 544 متفرق دینی خدمات الثانی رضی اللہ عنہ سے رسالہ تعمید الا زبان کے دوبارہ اجزاء کی اجازت چاہی۔حضور نے اسے پسند فرمایا اور اجازت عطا فرمائی۔جون ۱۹۵۷ء سے محترم مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کی ادارت میں احمدی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے پندرہ روزہ رسالہ تخمیذ الا ذہان کے دور جدید کا آغاز ہوا۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری نے بطور ایڈیٹر پہلے شمارے میں جو پروگرام پیش فرمایا وہ درج ذیل ہے :- ”رسالہ تفخیذ الاذہان بے شک بچوں اور بچیوں کا رسالہ ہے مگر یہ مسلمان بچوں اور بچیوں کا رسالہ ہے اس لئے اسے عام کھلونے کے طور پر نہ سمجھا جائے۔یہ ایک دینی علمی، تربیتی اور اخلاقی رسالہ ہے۔آج کے بچے کل کو جوان ہونے والے ہیں ، دین حق کی ذمہ داریاں اٹھانے والے ہیں۔جس طرح ان کے جسم مضبوط اور تنومند ہونے چاہیں اسی طرح ان کے دماغ صیقل ہونے چاہئیں ، ان کے کردار پختہ ہونے چاہئیں ، ان کی عقلیں کامل ہونی چاہئیں۔ان کی روح میں بلند پروازی ہونی چاہئے۔ان کے عقائد راسخ ہونے چاہئیں اور ان کے خیالات روشن ہونے چاہئیں۔ایسے ہی نوجوان دین حق کی ذمہ داری کو ادا کریں گے اور ایسے ہی نوجوان احمدیت کے علمبردار بنیں گے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے رسالہ تشخیز اپنے نونہالوں کو ایسے ہی بہترین نوجوان بنانے کے نصب العین کے لئے جاری ہو رہا ہے۔اس کا پروگرام ہے کہ اس میں بچوں کے مناسب حال اور ان کے معیار کے مطابق حسب ذیل مضامین شائع ہوا کریں۔(۱) قرآن مجید سے ایک سبق (۲) سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمات طیبات (۳) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات و سوانح (۴) خلفائے راشدین ، صحابہ کرام و بزرگان امت کے کارنامے (۵) اسلامی سچی کہانیاں (1) اخلاقی اور اعتقادی دروس (۷) تفریحی اور دلچسپ لطائف و ظرائف (۸) معصوم افسانے