حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 185 of 923

حیاتِ خالد — Page 185

حیات خالد 191 مناظرات کے میدان میں (۴) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قادیان کو خدا کے رسول کا تخت گا دلکھا ہے۔(۵) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے آپ کو حضرت مسیح سے تمام شان میں بڑھ کر لکھا ہے۔کیا کسی غیر نبی کو کسی نبی بر کلی فضیلت ہو سکتی ہے؟ (1) پیغام صلح ۷ ستمبر ۱۹۱۳ء و ۱۶ اکتوبر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نبی ، رسول اور نجات دہندہ ہونے کا اہل پیغام نے حلفیہ اعلان کیا ہے۔(۷) اگر جماعت احمدیہ نے خلیفہ اس لئے مانا ہے کہ تا نبوت مسیح موعود علیہ السلام ثابت ہو تو آپ لوگ بھی چھ برس تک خلافت اولیٰ کا اقرار کرتے رہے ہیں۔رات کے وقت ختم نبوت پر مناظرہ تھا لیکن جب ہم جلسہ گاہ میں گئے تو معلوم ہوا کہ مولوی عصمت اللہ صاحب بیمار ہیں۔ہم نے ان کی جائے رہائش پر جا کر دریافت کیا تو دوسرے دن بھی مناظرہ کرنے سے معذوری کا اظہار کیا اس طرح ختم نبوت پر مناظرہ نہ ہو سکا۔یہ صاف بات ہے کہ نبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور امکان نبوت میں تمام غیر احمدی غیر مبائعین کے ہم خیال ہیں اور جماعت احمدیہ سے مخالفت رکھتے ہیں۔مگر اس مناظرہ کا اثر ہوا کہ تعلیم یافتہ طبقہ ہمارے فاضل مناظر کے دلائل کی معقولیت اور غیر مبائعین کی کمزوری کا کھلے طور پر اظہار کر رہا ہے۔غیر مبائع خود بھی چیلنج دے کر اپنی غلطی اور کمزوری کو محسوس کر رہے ہیں۔خاکسار۔شاہ عالم سیکرٹری انجمن احمدیہ۔جہلم اخبار الفضل قادیان دارالامان : ۹ را پریل ۱۹۳۱ء) حضرت مولانا تحریر فرماتے ایک غیر معمولی اعزاز سند نیابت سے سرفرازی ہیں :- جوان ۱۹۳۱ء کی بات ہے کہ بٹالہ میں انجمن شباب المسلمین نے بڑے وسیع پیمانہ پر جلسہ کا اہتمام کیا اور ایک بڑا ہیوسٹر شائع کیا جس میں مناظرہ کا چیلنج بھی دیا مگر یہ ہوشیاری کی کہ مناظرہ یا خود حضرت امام جماعت احمد یہ کریں گے یا وہ شخص کرے گا جسے آپ کی طرف سے نیابت کی سند حاصل ہوگی۔ہم لوگ خوب جانتے تھے کہ یہ محض شرارت ہے۔ہماری جماعت بٹالہ کی طرف سے منظوری چیلنج کا اشتہار شائع ہو گیا اور شرائط طے کرنے کیلئے دعوت دی گئی۔جب جلسہ کے دن آگئے اور ہماری طرف سے بھی احباب بٹالہ پہنچ گئے۔جمعہ کا دن تھا میں نماز جمعہ سے فارغ ہو کر مسجد اقصیٰ میں ہی حضور رضی اللہ عنہ سے