حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 853 of 923

حیاتِ خالد — Page 853

حیات خالد 834 گلدستۂ سیرت میری بیٹی عزیز و عابد و سلطانہ سے کی۔میں ابھی چھوٹی عمر ہی کا تھا کہ میری والدہ کا انتقال ہو گیا اور میں محترم بھائی صاحب مرحوم کی سرپرستی میں آ گیا۔اپنی زندگی کے چند سال مجھے آپ کی نگرانی میں اور زیر سایہ گذارنے کا موقع ملا۔میں نے آپ کو اپنی اولاد کے لئے مشفق باپ بھائیوں کے لئے جاں نثار اور بے لوث خادم اور رشتہ داروں اور عزیزوں کے لئے بہترین مددگار اور مونس و غم خوار پایا۔آپ کسی کو ذرا تکلیف میں دیکھ کر بے چین ہو جایا کرتے تھے۔ایک مرتبہ ماہ رمضان میں میری اہلیہ شدید بیمار ہو گئیں تھیں اور اسی دوران ان کے بازو کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔ڈاکٹری مشورہ کے مطابق انہیں لائل پور حال فیصل آباد۔ناقل ) پہنچانا پڑا۔مولانا مرحوم با وجود اپنی بے پناہ مصروفیات اور علالت کے ہمارے ساتھ لایکو ر تشریف لے گئے۔وہاں آپ کی موجودگی کے باعث ہمارے کام میں بہت سہولت پیدا ہو گئی۔آپ مزید لکھتے ہیں :- ۲۵ سال کی عمر میں آپ کو اپنے والد مرحوم کے سایہ سے محروم ہونا پڑا۔اس طرح آپ پر اپنے بیوی بچوں کے علاوہ اپنی بیوہ والدہ اور یتیم بہن بھائیوں کی کفالت کا بوجھ بھی آپڑا۔آپ نے ان کا پورا خیال رکھا اور ان کے سلسلہ میں تمام ذمہ داریوں کو پوری طرح نبھایا۔آپ نے اپنے بہن بھائیوں کو یتیمی کا احساس نہیں ہونے دیا۔اولاد سے سلوک 0 محترمہ امتہ الحکیم لدیقہ صاحبہ اہلیہ مکرم منیر احمد صاحب منیب پروفیسر جامعہ احمد یہ ربوہ تحریر فرماتی ہیں:۔شروع سے ہی میں نے اپنے پیارے ابا جان کو مجسم پیار اور شفقت پایا۔ایک دفعہ بچپن میں مجھے یاد ا ہے کہ بھائی جان تصاویر لے رہے تھے۔سب کی تصاویر اتاریں اور میں پیچھے رہ گئی اور خاموش ہو کر ایک طرف بیٹھ گئی۔پیارے ابا جان نے جب دیکھا کہ میں کچھ ناراض سی ہوں تو فوراً مجھے اپنی گود میں اٹھا لیا اور کرسی پر بیٹھ گئے اور بھائی جان سے کہا کہ اب تصویر ا تارو۔یہ ایک بڑی ہی یادگار تصویر ہے اور ابا جان کی شفقت سے ساری ناراضگی فور ادور ہوگئی اور یہ واقعہ آج تک مجھے آپ کی محبت کی یاد دلاتا ہے۔بچوں کی صحت کا بے حد خیال رکھتے تھے۔ہر قسم کے گوشت اور پھل فروٹ وغیرہ کا بساط بھر اہتمام کرتے۔ہمیں شکار بہت کھلایا۔ابھی تک میں اپنے بچوں کو بتاتی ہوں کہ مجھے تو میرے ابا جان نے اس قدر کبوتر اور دوسرا شکار کھلایا ہے کہ ان کے بعد کبھی نہیں کھایا۔پھر یہ کہ رات کو دودھ ضرور پینے کے لئے کہتے۔