حیاتِ خالد — Page 630
حیات خالد 625 آخری ایام کرے اور اعلی علیین میں جگہ دے۔آپ کے پسماندگان کو جو سب ہی آپ کی تربیت و تعلیم کی زندہ یادگاریں ہیں اپنے فضلوں سے نوازے اور انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور ہمیشہ ان سب کا حافظ و ناصر رہے۔آمین یا رب العالمین سیکرٹری مجلس تحریک جدید ر بوه) وقف جدید انجمن احمدیہ کا یہ خصوصی اجلاس حضرت مولانا وقف جدید انجمن احمد یہ پاکستان ابوالعطاء صاحب فاضل رضی اللہ تعالی عنہ کی اچانک وفات پر اپنے گہرے حزن و ملال کا اظہار کرتا ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ حضرت مولوی صاحب موصوف نے جہاں سلسلہ کے صف اوّل کے مجاہد ہونے کے لحاظ سے سلسلہ عالیہ احمدیہ کی بے شمار خدمات جلیلہ سر انجام دی ہیں۔جن کا ذکر مختلف قراردادوں میں آچکا ہے۔وہاں آپ کو مجلس وقف جدید کے ایک جلیل القدر رکن ہونے کے لحاظ سے بھی عظیم الشان خدمات سلسلہ کا موقعہ ملا ہے۔آپ مجلس وقف جدید کی ذیلی کمیٹیوں انٹرویو کمیٹی " بجٹ کمیٹی " اور " پراویڈنٹ فنڈ کمیٹی کے کنویز کی حیثیت سے ان کمیٹیوں سے متعلقہ کا موں کو احسن رنگ میں سرانجام دیتے رہے اور بعض دفعہ شیخ محمد احمد صاحب مظہر صدر مجلس وقف جدید کی غیر موجودگی میں آپ مجلس کے اجلاسوں کی صدارت بھی فرماتے رہے۔آپ آخر دم تک مجلس وقف جدید کے کاموں کے ساتھ وابستہ رہے۔کوئی معمولی بیماری کبھی آپ کے دینی کاموں میں روک نہیں بنی اور آپ ہر حال میں توفیق ایزدی اپنے مفوضہ کاموں کو سرانجام دیتے چلے گئے۔ایسے ایثار و قربانی کی حالت میں کہ آپ کا ایک فرزند اقصائے مشرق یعنی جاپان میں اور آپ کے دو فرزند اقصائے مغرب یعنی افریقہ میں تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ، آپ نے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ ڈلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَّشَاءُ حضرت مولانا صاحب کی شفیق و مہربان طبیعت آپ کے چہرے کے پاکیزہ تبسم آپ کی غرباء پروری اور آپ کا علم و فضل اور اس پر دل موہ لینے والا انکسار یہ تمام اخلاق حسنہ اور دوسری خوبیاں ہزار ہا احباب جماعت کے دلوں میں یادوں کا قیمتی سرمایہ بن کر محفوظ رہیں گی۔ہم اراکین مجلس وقف جدید اس قرارداد کے ذریعہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا صاحب کی جملہ خدمات دینیہ کو قبول فرماتے ہوئے آپ کو اپنے جوار رحمت میں مقام اعلی علیین سے نوازے اور ہم سب کے محبوب مطاع حضرت رسول اکرم ﷺ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدموں میں جگہ