حیاتِ خالد — Page 918
حیات خالد 900 متفرقات حَيَاةُ أَبِي الْعَطَاءِ حضرت مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری نے اپنے ماہنامہ الفرقان میں اپنے حالات زندگی حیاۃ ابی العطاء“ کے عنوان سے قسط وار لکھنے شروع فرمائے۔پہلی قسط اکتوبر ۱۹۶۷ء کے شمارہ میں شائع ہوئی۔آپ کے تحریر فرمودہ یہ سب مضامین اس کتاب میں شامل ہیں۔پہلی قسط کی ابتداء میں حضرت مولانا نے حالات زندگی لکھنے کی ایک پاکیزہ اور مقدس غرض بیان فرمائی جو بہت ہی اہم ہے۔اس کتاب کے خاتمہ پر ہم حضرت مولانا کے یہی الفاظ دوہرانا چاہتے ہیں کیونکہ یہی وہ اصل مقصد ہے جس کی خاطر یہ مفصل کتاب شائع کی گئی ہے۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری رحمہ اللہ تعالیٰ نے تحریر فرمایا تھا:- احباب کے اصرار پر میں اپنی زندگی کے کچھ واقعات قلمبند کرتا ہوں شاید ان سے کسی کو نیکی کی تحریک ہو سکے۔ابو العطاء خدا کرے کہ یہ مقصد بتمام و کمال پورا ہو۔آمین وآخر دعوانا ان الحمد لله ربّ العالمین۔(الفرقان۔اکتوبر ۱۹۶۷ء )