حیاتِ خالد — Page 909
حیات خالد 890 بریگیڈئر صاحب کو خود معلوم ہیں۔اللہ اللہ کیا جامع اور بلیغ کلام تھا۔کتمان حق بھی نہ ہوا۔مقرر کی پردہ پوشی ہوگئی۔اور حاضرین کا وقت بھی ضائع نہ ہوا۔اور نہ ہی اس فائد ہ کو نقصان پہنچا جو تھوڑا بہت تقریر سے حاصل ہوا تھا۔کسے معلوم تھا کہ یہ حضرت مولانا صاحب سے آخری ملاقات ہے۔ورنہ کسب فیض کا یہ نا در موقع ہرگز ضائع نہ ہونے دیتا۔خود در دولت پر ساتھ جا کر مستفیض ہوتا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو اعلیٰ علیین میں جگہ دے۔آمین