حیاتِ خالد — Page 7
حیات خالد لندن 7 با برکت کلمات سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے با برکت کلمات ذاتی تاثرات اور پرانی یادیں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوعُوُدِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر 19-01-04 مکرم عطاء الجيب راشد صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته آپ نے حضرت مولانا ابو العطاء صاحب کی سوانح و سیرت پر کتاب کی اشاعت کی اطلاع دیتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ میں حضرت مولانا صاحب کے بارہ میں کچھ تاثرات بیان کروں۔جب بھی پرانے بزرگوں کے بارہ میں انسان سوچنا شروع کرتا ہے تو خاص طور پر ربوہ کے ان ایام کے بارہ میں جب ربوہ کا خالصتاً اپنا ماحول تھا۔کسی غیر کی بلا وجہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ تھی۔سوائے ٹاؤن کمیٹی کے دفتر کے یا سرگودھا روڈ پر پولیس چوکی کے۔اہل ربوہ کا پولیس چوکی سے تو کم ہی واسطہ پڑتا تھا۔البتہ ٹاؤن کمیٹی سے واسطہ رہتا تھا اور اس کا انتظام بھی جماعت کے بزرگوں کے ہاتھوں میں تھا۔اس لئے اہل ربوہ کو دنیا داری کی باتوں کا کم ہی علم تھا جس کی وجہ سے ربوہ میں ایک پرسکون ماحول تھا۔