حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 671 of 923

حیاتِ خالد — Page 671

حیات خالد 658 آخری ایام درد ناک سانحہ پر صبر تو صرف اللہ تعالٰی ہی عطا فرما سکتا ہے ورنہ حضرت ابا جان کی بستی ایسی نہیں جنہیں میں اپنی زندگی میں کبھی بھلا سکوں۔انہوں نے مسلسل خدمت دین اور وفا کی ایسی لازوال داستان اپنے پیچھے چھوڑی ہے جسے فرزندان احمدیت قیامت تک یاد رکھیں گے۔انشاء اللہ تعالی۔اللہ تعالی ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ قیامت کے روز سامنا ہونے پر ہم سرخرو ہو سکیں۔آمین ثم آمین۔مکرم شاہد صاحب نے مزید لکھا کہ سیرالیون میں مکرم مولا نانسیم سیفی صاحب نے ایک ملاقات کے دوران فرمایا ”حضرت مولانا نے مجھ سے جو محبت اور شفقت کی ہے اسے میں کبھی نہیں بھلا سکتا۔0 مكرم عطاء الكريم صاحب شاہد کو اکناف عالم سے ایک سو کے لگ بھگ احباب اور بہنوں کے تعزیتی خطوط ملے جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مولانا مرحوم کے لئے لوگوں کے دلوں میں کتنی محبت پیدا کر رکھی تھی۔سندھ کے ایک دور دراز علاقہ سے ایک احمدی دوست نے لکھا کہ وہ صرف اس لئے خط لکھ رہے ہیں تا یہ ظاہر ہو کہ حضرت مولانا کسی خاص علاقہ یا صوبہ کیلئے نہیں تھے بلکہ دنیا بھر کے احمدی آپ سے دلی محبت رکھتے ہیں۔حضرت مولانا کی سب سے چھوٹی صاحبزادی محترمہ امت الرفیق طاہرہ صاحبہ (حال صدر لجنہ اماء اللہ کینیڈا) اور ان کے شوہر مکرم کریم احمد صاحب طاہر نے طرابلس لیبیا سے اپنے جذبات غم یوں تحریر کئے کہ حضرت ابا جان کی وفات کے آٹھ روز بعد ربوہ سے مخط ملنے پر اس اندوہناک سانحہ کا علم ہوا۔پیارے ابا جان ایک لمبا عرصہ اسلام اور احمدیت کی کامیاب خدمت کے بعد اچانک اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔ہم سب کو صبر جمیل عطاء ہونے اور ساری اولاد کے صدقہ جاریہ ثابت ہونے کے لئے درخواست دعا ہے۔حضرت مولانا کی وفات کے بعد آپ کے صاحبزادہ مکرم عطاء الحبیب صاحب راشد سابق امیر و مبلغ انچارج جاپان نے اپنے پہلے خط میں ٹوکیو سے اپنی والدہ ماجدہ کو تحریر کیا کہ انہیں حضرت والد ماجد کی المناک وفات کی اطلاع اس سانحہ کے چار روز بعد ملی جب ڈاکخانہ جا کر پوسٹ بکس سے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث اور وکالت تبشیر کی طرف سے تاریں اور ڈاک وصول کی۔پاکستان ، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ سے عزیزوں اور مبلغین سلسلہ کے تعزیتی خطوط بھی ملے۔پڑھ کر حواس پر گہرا اثر ہوا کہ یہ سب کیا ہو گیا۔ایک پل میں دنیا بدل گئی۔کیا واقعی میرے پیارے ابا جان اب ہم 0