حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 672 of 923

حیاتِ خالد — Page 672

حیات خالد 659 آخری ایام سب سے رخصت ہو کر سب پیار کرنے والوں سے زیادہ پیارے اللہ کے حضور حاضر ہو گئے ہیں؟ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو، وہی تسلی دینے والا ، وہی حقیقی سہارا اور قائم رہنے والا وسیلہ ہے۔لاریب وہی ایک ہے جس پر فنا نہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو صبر عطا فرمائے۔آمین حضرت مولانا کی وفات کے تین ہفتہ بعد مکرم راشد صاحب نے اپنے خط میں لکھا کہ اس ایک واقعہ نے زندگی کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ہمارے پیارے مشفق اور ہم سب کو ہر دم دعاؤں سے نواز نے والے ابا جان ہم سے رخصت ہو کر جنت الفردوس میں جاپہنچے۔ان کی روح تو قرب الہی میں یقیناً شاد اور خوش ہوگی اور جیسا کہ آپ زندگی میں فرمایا کرتے تھے کہ آخرت میں تو خوب رونق ہوگی۔حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہو نگے اور باقی سب بزرگ بھی۔اب وہ بھی اس با رونق اور بابرکت مجلس میں جاپہنچے لیکن پیچھے ہزاروں لوگ ان کے فراق میں سوگوار ہیں۔مكرم عطاء المجیب صاحب راشد نے بعد ازاں اپنے ایک خط میں لکھا کہ انہیں دنیا بھر سے ایک سو سے زائد تعزیتی خطوط ملے ہیں جن میں بڑی محبت اور دلی جذبات سے تعزیت کی گئی ہے۔بعض خطوط تو اس قدر جذباتی تھے کہ آنکھیں بے اختیار آنسو بہانے پر مجبور ہو جاتیں۔انہیں بعض ایسے احباب کے خطوط بھی ملے ہیں جن کو وہ نہیں جانتے لیکن وہ حضرت مولانا کی محبت والفت کی وجہ سے سخت محزون اور غم زدہ تھے اور اسی بنا پر ان کی اولاد سے انہوں نے تعزیت کی۔