حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 646 of 923

حیاتِ خالد — Page 646

غم والم کے مہیب سایوں نے ڈس لیا ہے کہ جن کی ہیبت سے لرزہ طاری ہے ہر بشر پر مہیب سایوں نے ایک " خالد " ہڑپ کیا ہے وہ ایک خالد کہ جس نے رو کی ہلائے تثلیث کی روانی عجب دلائل کی وہ زرہ تھی جسے پہن کر جہاں جہاں بھی جدھر جدھر بھی سفر تھا کرتا فتح ہمیشہ اسی کی ہوتی وہ سپہ سالار جس کی یورش نہ روک پائے مخالفوں کے ہزار حربے خدائے برتر اسے تو جنت میں ایک اعلیٰ مقام دینا۔ہمیں بھی توفیق صبر کے ساتھ اس کا نعم البدل بھی دینا عبد الکریم قدسی۔لاہور۔