حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 559 of 923

حیاتِ خالد — Page 559

حیات خالد 552 متفرق دینی خدمات ١٩٢٢ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے درس القرآن دیا۔متفرق خدمات کا ایک اشاریہ اس تاریخی درس میں آپ نے شمولیت کی۔آپ کا نام تاریخ احمدیت میں اللہ دتا صاحب طالب علم مدرسہ احمدیہ قادیان کے طور پر درج ہے۔تاریخ احمدیت جلد ۴ صفحه ۳۰۰) ۱۹۲۸ء میں ۸ راگست سے مسجد اقصیٰ میں نماز ظہر کے بعد حضرت مصلح موعودؓ نے درس القرآن کا آغاز کیا۔حضور نے نوٹس لینے کے لئے جید علماء کی جماعت مقرر فرمائی اس میں حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب بھی شامل تھے۔کیا۔( تاریخ احمدیت جلد ۵ صفحه ۷۸ ) ۱۹۲۴ء میں مولوی فاضل کرنے کے بعد آپ نے کچھ عرصہ نظارت تصنیف میں کام قیام فلسطین کے دوران آپ نے یہودیوں کو بھی اسلام کی دعوت دی اور عبرانی زبان میں بھی ان کے لئے ایک ٹریکٹ شائع کیا۔انہیں حیرت ہوئی کہ اب ہمیں عبرانی میں بھی اسلام کی طرف بلایا جا رہا ہے۔۔( تاریخ احمد جلد ۴ صفحه ۵۲۸) مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل نے یکم مارچ ۱۹۲۵ء کو انجمن احمد یہ خدام الاسلام" قائم کی جس کا مقصد اشاعت اسلام واحمدیت تھا۔اس انجمن نے تبلیغی ٹریکٹوں کا مفید سلسلہ جاری کیا جو ایک عرصہ تک جاری رہا۔انجمن کے شائع کردہ اہم ٹریکٹوں کے عنوان۔مسلمانوں کو بشارت۔اسلام کی زندگی مسیح ناصری کی موت میں ہے۔خاتم النبین اور اجرائے نبوت۔معیار صداقت اور حضرت مسیح موعود - امکان نبوت در خیر امت۔فرقہ ناجیہ کی علامات۔صداقت اسلام اور واقعہ لیکھرام - صداقت مسیح موعود از روئے بائبل۔بچے اور جھوٹے مدعی رسالت میں ما بہ الامتیاز۔صحابہ کرام کے دو عظیم الشان اجتماع۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ بعثت۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک اور نشان ظاہر ہوا۔عقائد احمد یہ۔دلائل صداقت انبیاء اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام تاریخ احمدیت جلد ۴ صفحه ۵۵۱،۵۵۰) دسمبر ۱۹۲۸ء میں اخبار ” مباہلہ کے شرمناک پرو پیگنڈا کے جواب میں تحقیقی اور مدلل جواب کیلئے حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری سیکرٹری انجمن انصار خلافت نے جواب مباہلہ کے نام سے ٹریکٹوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔تاریخ احمدت جلد ۵ صفحه ۱۶۷)