حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 560 of 923

حیاتِ خالد — Page 560

حیات خالد 553 متفرق دینی خدمات ۲۰ ۲۱ جون ۱۹۳۱ء کو لائل پور میں ایک زمیندارہ کا نفرنس منعقد ہوئی۔اس میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا ایک اہم مضمون پڑھنے کی سعادت حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کو ملی۔○ تاریخ احمدیت جلد ۵ صفحه ۳۱۸) بلاد عر بیہ سے واپسی کے بعد حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری کا قیام قادیان دارالامان میں رہا اور آپ کے سپر مختلف ذمہ داریاں ہوتی رہیں۔اس کا ایک مختصر سا خاکہ ذیل میں درج ہے۔سالانہ رپورٹ انجمن بابت ۳۹ - ۴۰: آپ کو مرکز و نواح قادیان میں مناظرات وغیرہ کے لئے تعینات کیا گیا۔اس عرصہ میں آپ نے دورہ، مناظرات وشمولیت جلسہ ہائے جماعت کے علاوہ سوالات متعلق مسائل دینیہ کے جوابات لکھے اور الفضل میں نہایت مفید مضامین غیر مبائع اور بہائیوں کی تردید میں شائع کرائے۔نیز آپ نے تفسیر سورۃ کوثر کے مسودہ پر نظر ثانی کی۔سالانہ رپورٹ انجمن بابت ۴۲ - ۴۳: آپ نے بلند پایہ مضامین سے رسالہ ریویو آف ریلیجنز اُردو کی اعانت فرمائی۔سالانہ رپورٹ انجمن بابت ۴۳ ۴۴ تعلیم الاسلام ہائی سکول میں تقریر۔رمضان المبارک میں آخری حصہ کا درس القرآن۔حضرت مولانا کی پرنسپل جامعہ احمد یہ کے طور پر تقرری۔امدا د مظلومین کے سلسلہ میں مساعی۔ارژ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے زمانہ طالب علمی میں ایک مجلس انصار سلطان القلم ۱۹۳۶ء میں قائم فرمائی۔اس کے صدر حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری مقرر ہوئے۔مجلس ۱۹۳۸ء تک مفید کام کرتی رہی۔○ ( تاریخ احمدیت جلد ۸ صفحه ۳۱۶) جولائی ۱۹۳۶ء میں حکیم محمد عبد الطیف صاحب گجراتی نے ایک ماہوار رسالہ تعلیم الدین کے نام سے جاری کیا۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری اس کے نگران تھے۔یہ رسالہ نومبر ( تاریخ احمدیت جلد ۸ صفحه ۳۳۲) ۱۹۳۷ء تک جاری رہا۔۱۹۳۶ء میں نظارت تعلیم و تربیت کی طرف سے قادیان میں درس القرآن و درس عربی 0 صرف ونحو کا خاص انتظام کیا گیا۔حضرت مولا نا یہ درس مسجد اقصیٰ میں دیتے رہے۔( تاریخ احمدیت جلد ۸ صفحه ۳۳۳) ۲۶ نومبر ۱۹۳۷ء کو سناتن دھرم سمجھا و چھو والی لاہور میں مذاہب کانفرنس منعقد کی گئی۔