حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 555 of 923

حیاتِ خالد — Page 555

حیات خالد 548 متفرق دینی خدمات جواب دونوں ذیل میں درج ہیں۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سیدی و مولائی حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج اگر حضور کی صحت اچھی ہو تو چھوٹے بچوں کے لئے شائع ہونے والے رسالہ ”ہلال“ کے لئے چار پانچ سطریں ارقام فرماکر ممنون فرمائیں۔حضور نے اس کا غذ پر ہی تحریر فرمایا : - خاکسار خادم ابوالعطاء جالندھری ۱۵-۱۲۶۱۹۵۶ مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ ہلال کے لئے جو بچوں کا پرچہ ہے کچھ سطور لکھ دوں جب میں نے تلمیذ الا زبان جاری کیا تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کچھ لکھوانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔آپ نے فرمایا تھا کہ میں نے نام رکھ دیا ہے۔یہی کافی ہے۔اصل بات یہ ہے کہ ہر چیز اپنی اندرونی خوبیوں کی وجہ سے لوگوں کے دلوں کو کھینچتی ہے۔یہ اصول جب تک مد نظر نہ رکھا جائے اور صرف با اثر ہستیوں کو کھینچ کر لایا جائے تا کہ لوگ ان کی وجہ سے توجہ کریں تو کبھی کامیابی نہیں ہوتی۔تحریک جدید کے چندے کے متعلق ہمارے پرانے وکیل المال صاحب کو عادت تھی کہ جب کبھی زور دیتا ہوتا تھا وہ بجائے اپنی طرف سے مضمون لکھنے کے میرے حوالے پیش کرتے تھے۔اس پر میں نے ان کو روکا کہ بجائے میرے نام سے جماعت کو ڈرانے کے کام کی حقیقت کو آشکار کرو۔تاکہ جماعت کی تعلیم بھی بڑھتی جائے اور لوگوں کو اس تحریک سے ذاتی لگاؤ پیدا ہو جائے۔یہی میں ہلال والوں سے کہتا ہوں۔میری چند سطروں سے کچھ نہیں بنے گا۔ان کو محنت اور دعا سے کام لینا چاہئے۔خاکسار مرزا محمود احمد ۱۹۵۶ء ۱۲-۱۵ ہلال کے نام سے ایک رسالہ پاکستان میں پہلے سے جاری تھا اس وجہ سے اس نام سے رسالہ کا اجازت نامہ نہ مل سکا۔اس بناء پر یہ پر چہ تو شائع نہ ہو سکا البتہ اگلے سال جون ۱۹۵۷ء میں حضرت مولانا نے تشحمید الا ذبان جاری کر دیا۔