حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 542 of 923

حیاتِ خالد — Page 542

حیات خالد 535 متفرق دینی خدمات حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ساری زندگی بہت متحرک اور خدمت دین میں مصروف انداز میں گزاری۔خدمت دین آپ کی زندگی کا نصب امین تھا اور آپ نے ساری زندگی اس کو ملحوظ خاطر رکھا۔آپ کی زندگی پر طائرانہ نظر کرنے سے یوں لگتا ہے کہ آپ وقت کا بھر پور استعمال کرنا خوب جانتے تھے اور دن رات کام کرنے کی دھن آپ پر سوار رہتی تھی۔آپ کو زندگی میں جو کارنامے نمایاں سرانجام دینے کی توفیق ملی ظاہر ہے کہ ان سب کا تفصیلی تذکر ہ اس جگہ ممکن نہیں۔چند نمایاں خدمات کا ذکر پہلے گزر چکا ہے اس کے علاوہ حضرت مولا نا کو جن خدمات کی توفیق ملی ان میں سے چند ایک کا اس جگہ اکٹھاڑ کر کیا جاتا ہے۔آپ کی ایک نمایاں خدمت مجلس رفقائے احمد کا قیام اور رسالہ فرقان کا اجراء ہے۔اپریل مئی ۱۹۴۱ء میں قادیان کے بعض مخلصین نے مجلس رفقائے احمد کے مجلس رفقائے احمد نام سے ایک تنظیم قائم کی جس کے صدر حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری مقرر ہوئے۔اس مجلس کا خصوصی کام غیر مبائعین کے مقابل پر لٹریچر کی تخلیق تھا۔مجلس کے سیکرٹری کی محترم مولانا محمد احمد صاحب جلیل ( بعد ازاں مفتی سلسلہ ) مقرر ہوئے۔مجلس رفقائے احمد کے اراکین خدا تعالیٰ کے فضل سے پُر جوش فدائی مخلص خادمان دین تھے۔بعد ازاں تقریباً سب اہم خدمات پر متعین رہے۔تا ہم اس مجلس کی صدارت اور پھر رسالہ فرقان کی ادارت حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب کے سپرد ہونا یہ بتا رہا ہے کہ مجلس رفقائے احمد کے روح رواں آپ ہی تھے۔مجلس رفقائے احمد کا اہم ترین کام اس مجلس کے تحت ماہنامہ فرقان کا ماہنامہ فرقان۔قادیان اجراء تھا۔جس کے پہلے تین سالوں کیلئے ادارت کے فرائض حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب نے انجام دیئے اور نائب کے طور پر چوہدری خلیل احمد صاحب ناصر نے کام کیا۔ان تین برسوں میں رسالہ نے غیر مبائعین اصحاب پر نہایت درجہ معقولیت ، سنجیدگی اور مدلل طریق پر حجت تمام کر دی۔جس سے ایک طرف سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر میں ٹھوس مستند اور قیمتی معلومات کا اضافہ ہوا۔دوسری طرف احمدی نو جوانوں اور دوسرے احمدیوں پر مولوی محمد علی صاحب ایم اے اور ان کے ساتھیوں کے عقائد و خیالات کی حقیقت بھی خوب واضح ہوئی اور کئی سعید روحیں نظام خلافت۔وابستہ ہوئیں۔ضمناً عرض ہے کہ اس رسالہ کے دوسرے تین سالہ دور میں مولوی عبد المنان عمر صاحب