حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 527 of 923

حیاتِ خالد — Page 527

حیات خالد 518 مضمون نویسی ہوتی ہے۔نماز فجر کے بعد اس مسجد میں ان دنوں جب کہ میں اعتکاف سے یہ سطور لکھ رہا ہوں ہمارے محسن استاد حضرت میر محمد الحق صاحب رضی اللہ عنہ کے چھوٹے صاحبزادے اور ہمارے قابل فخر شاگرد جناب سید محمود احمد صاحب فاضل احادیث نبویہ کا درس دیتے ہیں۔جس عشق و محبت رسول ملے میں ڈوبے ہوئے انداز میں یہ سادہ درس ہوتا ہے وہ سننے سے تعلق رکھتا ہے۔مختصر وقت ہوتا ہے مختصر اور تھوڑے الفاظ ہوتے ہیں مگر دل میں کھب جانے والے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میر محمود احمد سلمہ اللہ تعالیٰ کی عمر اور علم میں برکت دے۔آمین مجھے ان کے انداز تکلم میں اپنے بزرگ استاد کی پوری جھلک ابھرتی نظر آتی ہے۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ فیکٹری ایریا کی مسجد میں مکرم مولوی غلام باری صاحب سیف بھی نہایت موثر اور کیف آور انداز میں ذکر رسول سے کرتے ہیں باقی مساجد کی تفصیل میرے علم میں نہیں البتہ اتنا جانتا ہوں کہ مسجد ناصر دار الرحمت میں شروع رمضان میں جو درس حدیث نبوی یہ خاکسار الله نے شروع کیا تھا وہ دوسرے عشرہ میں، کراچی درس القرآن کے لئے جانے کے باعث اور اب آخری عشرہ میں مسجد مبارک میں اعتکاف کرنے کے باعث میری جگہ میرے بیٹے عزیزم عطاء المجیب صاحب را شد ایم۔اے دے رہے ہیں اور احباب اس درس سے بھی کافی متاثر ہیں۔الحمد للہ۔بہر حال ربوہ میں اس طرح اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ کے بھر پور ذکر سے راتیں معمور ہیں۔نماز فجر کے بعد گھروں سے تلاوت قرآن مجید کی آوازوں سے روح میں بالیدگی پیدا ہوتی ہے اور اسلام کے دور اول کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔طلوع دن کے بعد اداروں اور مدرسوں میں کاروبار زندگی شروع ہوتا ہے بازاروں میں بھی خرید و فروخت ہوتی ہے مگر رمضان کی وجہ سے قدرے تخفیف ہوتی ہے۔زوال شمس کے ساتھ ہی مسجد مبارک سے پھر اذان بلند ہوتی ہے اور ظہر کے بعد عصر تک ایک اور محفل روحانیت پوری آب و تاب سے بجتی ہے یہ قرآن پاک کے درس کی مجلس ہے۔لوگ بڑی کثرت کے ساتھ اس میں شامل ہوتے ہیں وسیع و عریض مسجد اپنے محسن سمیت بھر جاتی ہے۔مستورات کے لئے پردہ کا انتظام ہوتا ہے۔خواتین بھی ذوق و شوق سے اور بکثرت شامل ہوتی ہیں۔یہ درس ماہ رمضان میں سارے قرآن مجید کا ہوتا ہے پانچ پانچ پارے سلسلہ کے علماء بطور درس بیان کرتے ہیں پہلے ایک پارہ کی تلاوت ہوتی ہے پھر اس کا ترجمہ اور مختصر تفسیر بیان کی جاتی ہے اور وقت کے مناسب حال قرآنی حقائق ذکر کئے جاتے ہیں۔یہ درس انتیس رمضان کو مکمل ہوا کرتا ہے اور آخری تین سورتوں کا درس پہلے سالوں میں صحت کے وقت خود سید نا حضرت مصلح موعود خلیفتہ المسیح الثانی دیا کرتے