حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 511 of 923

حیاتِ خالد — Page 511

حیات خالد 501 تصنیفات ۱۰ نبوت و خلافت کے متعلق اہل پیغام اور جماعت احمدیہ کا موقف ہر دو موضوعات یعنی نبوت و خلافت پر چار علمائے سلسلہ حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس مولانا شیخ مبارک احمد صاحب فاضل محترم میر محمود احمد صاحب ناصر اور حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب کی حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کی موجودگی میں ہونے والی چار تقاریر پر مشتمل اس رسالہ میں حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب نے نبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق اہل پیغام کے بارہ میں ریویو آف ریلیجنز قادیان اور اہل پیغام کے اخبارات و رسائل اور ان کے عمائدین خاص طور پر ان کے امیر مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ کمال الدین کے ۱۹۱۴ء تک کے متعدد حوالہ جات سے ثابت فرمایا کہ انہوں نے اس کے بعد خلافت ثانیہ کے قیام پر اپنے عقیدہ میں تبدیلی کی ورنہ اس سے قبل وہ بڑے زور سے آنحضور علیہ کی غلامی میں سیدنا حضرت مسیح موعود کی غیر تشریعی نبوت کا اعلان کیا کرتے تھے حتی کہ اہل پیغام سے بہت بعد میں آملنے والے شیخ عبد الرحمن صاحب مصری نے تو ۱۹۳۵ء میں بھی اس عقیدہ کا اعلان کیا جو الفضل اور پھر الفرقان میں شائع ہوا۔احادیث کے اس مفید ا مقامات النساء فى احادیث سید الانبیاء مجموعہ کے بارہ میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے فرمایا :- محترمی مولوی ابوالعطاء صاحب فاضل نے یہ مجموعہ مرتب کر کے ایک اہم قومی خدمت سرانجام دی ہے اور اب یہ قوم کا فرض ہے کہ اس رسالہ کی اشاعت کو زیادہ وسیع کر کے اس کے فائدہ کو محدود نہ رہنے دیں۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے ایک خط میں تحریر فرمایا : - میں نے مقامات النساء فی الاحادیث کو بڑے شوق سے پڑھا اور اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔گھر میں بھی پڑھنے کی تاکید کی اور دوستوں میں بھی تحریک کی ہے۔آپ نے ان احادیث کو یکجا کر کے اور ترجمہ اور تشریح کے ساتھ شائع کر کے بہت بڑی خدمت سر انجام دی ہے۔جزاکم اللہ۔اللہ تعالی آپ کی سعی کو مشکور فرمائے آمین۔(الفرقان اکتوبر ۱۹۵۱ء ٹائیٹل کا آخری صفحہ )