حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 468 of 923

حیاتِ خالد — Page 468

حیات خالد 464 ماہنامہ الفرقان ہے کہ امام حسین سے متعلق یہ خیالات جماعت احمدیہ کے مسلمہ ہیں یا انفرادی نوعیت کے ہیں۔اس کے جواب میں حضرت مولانا نے تحریر فرمایا :- ”ہمارا جماعتی عقیدہ یہی ہے کہ حضرت امام حسین سید الشہداء ہیں اور یزید پلید ہے۔خود حضرت 66 بانی سلسلہ احمدیہ نے انہی الفاظ میں اپنے عقیدہ کا اظہار فرمایا ہے“۔(الفرقان اکتوبر ۱۹۶۴ء ) ضلع خیر پور سے آنے والے ایک محط میں جناب عبد المعم احمد صاحب نے لکھا کہ :- : الفرقان ہر ماہ باقاعدگی سے مل جاتا ہے جس کے لئے آپ شکریہ کے مستحق ہیں نہ صرف ہم ہی بلکہ ایک مخلص غیر احمدی دوست منشی عبد اللہ لاہوری بھی الفرقان کی آمد کیلئے بے چین رہتے ہیں۔یہ غیر احمدی دوست اکثر رسالہ پڑھنے کیلئے لے جاتے ہیں اور مضامین اور تحریروں سے بے حد متاثر ہیں۔الفرقان کی مالی حالت اور اعانت کا پڑھ کر انہوں نے عہد کیا کہ آئندہ سے الفرقان مفت نہیں پڑھیں گے۔بلکہ سالانہ مستقل خریدار بن جائیں گے ان کے الفاظ ہیں۔رسالہ الفرقان اسلام کی صداقت بیان کرتا ہے اور اس کو تو لاکھوں کی تعداد میں چھپنا چاہئے۔اور ہر گھر میں موجود ہونا چاہئے“۔شاہدرہ سے محمد اسلم رانا نے لکھا کہ :- (الفرقان اکتوبر ۱۹۶۴ ء صفحه ۴۵) اکتوبر (۱۹۷۵ء۔مؤلف) کے شمارہ میں جناب منظور احمد خان کا مقالہ بعنوان ”اسلام میں عورت کا مقام " پڑھ کر طبیعت سیر ہو گئی امید ہے کہ الفرقان کی وساطت سے ان کی خدمت میں ہدیہ ہائے تشکر و تبریک پہنچ جائیں گے۔ناقص رائے میں اس مقالہ کو پمفلٹ کی صورت میں شائع کرنا ایک عظیم خدمت اسلام ہو گی“۔الفرقان نومبر ۱۹۷۵ء صفحہ ۴ کالم نمبر ۲) پھر اسی شمارے میں مکرم عبد الحمید صاحب حکیم گوجرانوالہ کا خط بھی شائع ہوا ہے آپ نے لکھا ہے:۔یہ حقیقت ہے کہ الفرقان بہترین تبلیغی اور علمی رسالہ ہے۔جسے ایک ہی نشست میں ختم کئے بغیر (الفرقان نومبر ۱۹۷۵ء صفحه ۴ کالم نمبر ۲) نہیں رہ سکتا۔،، سب سے آخر پر ایک ایسا خط شامل کیا جاتا ہے جو ۶ / جنوری ۱۹۷۷ء کو امریکہ سے لکھا گیا اور مارچ ۱۹۷۷ء کے الفرقان کے صفحہ ۱۲ پر شائع ہوا۔یہ خط مکرم و محترم میاں محمد ابراہیم صاحب نے لکھا۔وہ لکھتے ہیں :-