حیاتِ خالد — Page 467
حیات خالد 463 ماہنامہ الفرقان ہے۔ایک دفعہ ہاتھ میں آجائے تو پھر ختم کئے بغیر چھوڑنے کو دل نہیں چاہتا۔اللہ تعالی آپ کو جزاء خیر دے اور آپ کی عمر میں برکت ڈالے۔آمین (الفرقان ستمبر ۱۹۶۴ء صفحه ۴۱) جناب مرزا محمد اسماعیل صاحب چمن سے رقم طراز ہیں :- 0 الفرقان کا تازہ نمبر ملا جس میں ایک غلطی کا ازالہ کے متعلق پڑھ کر بے انتہاء خوشی نصیب ہوئی شکرانہ کے دو نفل ادا کئے اور محترم جناب گورنر صاحب کے لئے بھی دل سے دعا نکلتی ہے۔جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی بخشی ہوئی توفیق سے ہم عاجزوں کے دل کو خوش کیا ہے"۔0 وا ( الفرقان ستمبر ۱۹۶۴، صفحه ۴۱ ) چٹا گانگ سے جناب مصلح الدین صاحب خادم بی۔اسے تحریر فرماتے ہیں۔کل ہی الفرقان ماہ اگست موصول ہوا تھا۔آج ہی ختم کر لیا ہے۔جب بھی یہ رسالہ ملتا ہے۔ختم کر کے چھوڑتا ہوں۔ایک جگہ آپ نے خریدار حضرات سے خطاب کیا ہے یہ جان کر دکھ ہوا کہ قریب چھ ہزار روپے بقایا ہونے کی وجہ سے رسالہ بہت مشکلات کا شکار ہے۔رسالہ الفرقان جماعت کا ایک علمی مایہ ناز واحد رسالہ ہے۔خدانخواستہ اگر مالی مشکلات کی وجہ سے بند ہو گیا تو ایک عظیم صدمہ کا باعث ہوگا۔آپ براہ مہربانی شہر چٹا گانگ مشرقی پاکستان کے جملہ بقایا دار خریداروں کی ایک فہرست ارسال کر دیں۔میں انشاء اللہ تعالٰی بقایا کی ادائیگی کی طرف احباب کو توجہ دلاؤں گا۔اور جو بھی خدمت اس سلسلہ میں آپ مجھ سے لینا چاہتے ہیں میں اس کے لئے بھی تیار ہوں“۔0 (الفرقان ستمبر ۱۹۶۴ء صفحه ۴۱ ۴۲) جناب مولوی سمیع اللہ صاحب مبلغ سلسلہ بمبنی تحریر کرتے ہیں کہ : - آج جون کا الفرقان ملا۔مضامین دیکھ کر طبیعت بہت خوش ہوئی۔خصوصاً یزید کے متعلق آپ نے خوب وضاحت کر دی۔0 66 ( الفرقان اکتوبر ۱۹۶۴ ء صفحه ۴۵) جناب ایم شہباز علی صاحب ہیڈ ماسٹر ضلع سیالکوٹ سے رقمطراز ہیں :- ”ماہنامہ الفرقان ماہ جون ۱۹۶۴ء کو میں نے بغور مطالعہ کیا۔آپ نے صفحہ ۷ اپر ایک سوال کے جواب میں جو یزید کے متعلق مدلل تبصرہ فرمایا ہے۔اس کو پڑھ کر میرے دل میں بڑی مسرت ہوئی اور جماعت احمدیہ کے متعلق میری آدھی غلط فہمی دور ہو گئی۔امام حسین سے متعلق غیر احمدی مولوی جماعت احمدیہ کے اعتقادات گمراہ کن انداز سے پیش کرتے رہے ہیں۔یہ مجھے اب معلوم ہوا ہے۔مگر سوال یہ