حیاتِ خالد — Page 390
حیات خالد 383 اہم شخصیات سے ملاقاتیں جائے گا۔نوع انسان کے لئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن۔اور تمام آدم زادوں کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔سو تم کوشش کرو کہ کچی محبت اس جاہ و جلال کے نبی کے ساتھ رکھو اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ۔کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۳) میں نے مؤثر انداز میں یہ عبارت پڑھتے ہوئے اصل کتاب جناب وزیر اعظم صاحب کے سامنے رکھ دی اور پھر عرض کیا کہ جب ہمیں بانی سلسلہ احمدیہ نے قرآن مجید پر ایسے مضبوط ایمان کی تلقین فرمائی ہے اور قرآن مجید کی صریح نص ہے۔مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَا لِكُمْ وَلَكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں تو اب یہ امکان کس طرح پیدا ہو سکتا ہے کہ احمدی آنحضرت میں اللہ کے خاتم النبین ہونے کا انکار کریں؟ ایسا الزام سراسر غلط اور باطل ہے۔میں نے عرض کیا۔محترم وزراء کرام! اگر علاء یہ کہتے کہ خاتم النبیین کے معنوں اور تفسیر میں ہمارا احمدیوں سے اختلاف ہے تو بات قدرے معقول ہوتی مگر انہوں نے تو آپ کو بھی اور سارے ملک کے باشندوں کو بھی یہ کہا ہے کہ احمدی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النعین نہیں مانتے۔ظاہر ہے کہ ان کا یہ زعم ہرگز درست نہیں۔پھر میں نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے دس حوالے کتب سے مندرجہ ذیل دس حوالہ جات مجلس میں بلند آواز سے سنائے اور ہر حوالہ پر اصل کتاب میز پر کھول کر سامنے رکھ دی جاتی تھی۔وہ حوالہ جات یہ ہیں :- (1) میں جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کا قائل ہوں اور جو شخص ختم نبوت کا منکر ہو اس کو بے دین اور دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں“۔( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ ۲۵۵) (۲) '' مجھے اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ میں کافر نہیں۔لَا اِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ ميرا عقیدہ ہے اور وَلكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ پر آنحضرت ﷺ کی نسبت میرا ایمان کرامات الصادقین۔روحانی خزائن جلد 2 صفحہ ۶۷) ہے۔(۳) '' ہم اس بات پر ایمان لاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سید نا حضرت محمد مصطفیٰ