حیاتِ خالد — Page 363
حیات خالد 363 ممالک بیرون کے اسفار طبی معائنہ جات و تشخیص مجھے نمبر ۲۳ اکتوبر تک انگستان میں رہنے کا موقع ملا۔اس کا ۲ وستی تفصیلی ذکر تو بہت طویل ہوگا مختصر طور پر چند عنوانوں کے ماتحت میں اس کا تذکرہ کرتا ہوں۔سارے عرصہ میں عموماً جملہ احباب لندن کی طرف سے بہت محبت اور خلوص کا سلوک ہوا۔بعض احباب نے تو اس سلوک سے دل پر غیر معمولی اثرات چھوڑے۔سب کیلئے دعا گو رہا اور اب بھی دعا کرتا ہوں۔جزاهم الله احسن الجزاء ڈاکٹری طور پر محترم ڈاکٹر عبدالحمید صاحب کا بہت ممنون ہوں۔مکرم نذیر احمد صاحب ڈار کے بھائی ڈاکٹر ظفر ڈار صاحب کا بھی شکر گزار ہوں۔ڈاکٹر عبدالحمید صاحب کی نگرانی میں علاج ہوتا رہا۔جن کے ذریعہ حسب قواعد حکومتی مراعات سے بہرہ ور ہوا۔خون کے ٹسٹ ہوئے ، آنکھوں کا معائنہ ہوا، پھیپھڑوں کے معائنے ہوئے۔پیشاب کے ٹیسٹ ہوئے ، مختلف ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹروں کے معائنہ سے قرار پایا کہ معمولی بلڈ پریشر ہے اور شوگر قابل توجہ ہے تاہم ایسی صورت ہے کہ خوراک کے بارے میں پوری احتیاط سے انشاء اللہ حالت ٹھیک ہو جائے گی۔مختلف احتیاطی ادویہ بھی مہیا کر دی گئیں۔الحمد للہ۔جو میں اب تک استعمال کر رہا ہوں۔اس سارے قیام میں جو دینی کام ہو سکا اس کا مختصر خلاصہ یوں ہے کہ دینی خدمات (1) سے ستمبر کو مجھے مسجد فضل لندن میں خطبہ جمعہ دینے کی سعادت حاصل ۷ ہوئی۔حضور ایدہ اللہ بنصیرہ ابھی دورہ یورپ پر تھے اور محترم امام صاحب بھی حضور کے ساتھ تھے۔(۲) ۲۹ ستمبر کو لنگھم کی جماعت کا ایک تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔خاکسار وہاں پر عزیزم عبدالوہاب صاحب اور عزیزم محمد اسلم صاحب جاوید اور عزیزہ امتہ المجیب جاوید صاحبہ کی معیت میں گیا۔کار عزیزم جاوید صاحب چلا رہے تھے۔اجلاس کی کاروائی صدر جماعت محترم فضل کریم صاحب لون کی صدارت میں ہوئی۔خاکسار نے پون گھنٹہ تک حالات حاضرہ اور احمدیوں کی ذمہ داریوں پر تقریر کی۔احباب کو موقعہ دیا گیا کہ وہ عیسائیوں وغیر ہم کے سوالات کے جوابات دریافت کرلیں۔بہت دلچسپ مجلس رہی۔(۳) مورخه ۳۰ ستمبر کو سب پروگرام عزیزم جاوید صاحب کی کار میں لیمنگٹن سپا اور کاؤنٹری کے دورہ کیلئے گیا۔محترم میاں محمد عالم صاحب بھی ساتھ تھے۔یہ مقامات بھی تاریخی ہیں۔کاؤنٹری میں مشہور ترین کیتھڈرل ہے جو پہلی جنگ میں جرمنوں کی بمباری سے مسمار ہو گیا تھا اور پھر جرمن حکومت نے اسے شاندار شکل میں تعمیر کرایا ہے۔جب ہم اس گھر جائیں گئے تو کچھ لوگ عبادت بجالا رہے تھے۔