حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 217 of 923

حیاتِ خالد — Page 217

حیات خالد 223 مناظرات کے میدان میں ہوئی۔پھر جناب چوہدری فتح محمد صاحب سیال ایم اے نے ایک موثر دلکش اور برجستہ تقریر فرمائی جس میں پہلے تو جنگ میں حکومت برطانیہ کو امداد دینے کی اہمیت کو نہایت سادہ اور عام فہم الفاظ میں زمیندار احباب کے ذہن نشین کیا اور اسی ضمن میں حکومت سے وفاداری کے متعلق جماعت احمدیہ کے نظریہ کی وضاحت کی اور اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر بہت دلنشین پیرایہ میں اظہار خیالات فرمایا۔۱۵ر جوان کے اجلاس میں لال حسین اختر صاحب نے مناظرہ کا چیلنج دیا۔بلکہ وہ بات بات پر مناظرہ کا چیلنج دیتے تھے جس کی منظوری کی اطلاع دیتے ہوئے ان کو لکھ دیا گیا کہ شرائط طے کر لیں چنانچہ ۶ ارجون کی صبح کو بعض غیر احمدی مولوی شرائط طے کرنے آئے اور تین مناظرے تجویز ہوئے ہماری طرف سے مولوی ابو العطاء صاحب اور مولوی دل محمد صاحب نے شرائط طے کیں اور مطالبہ کیا کہ ایک مناظرہ قرآن کریم میں ناسخ و منسوخ کے موضوع پر بھی ہو۔مگر غیر احمدی نمائندہ حافظ محمد شفیع صاحب نے اس سے انکار کیا اور لکھ دیا کہ موجودہ قرآن کریم میں کوئی آیت منسوخ نہیں، مولوی ابو العطا و صاحب نے کہا کہ لال حسین اختر صاحب سے بھی اس قسم کی تحریر لے دیں۔حافظ صاحب نے اس کا وعدہ کیا بلکہ یہاں تک کہا کہ میں اسی تحریر پر ان کے بھی دستخط کرا دوں گا مگر آخر تک کئی یاد دہائیوں کے باوجود اس اقرار کو پورا نہ کیا۔طے شدہ شرائط کے ماتحت پہلا مناظرہ ختم نبوت پر مولوی ابوالعطاء صاحب اور لال حسین اختر صاحب کے مابین ہوا۔دوسرا صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر مولوی دل محمد صاحب اور مولوی لال حسین اختر صاحب کے مابین اور تیسرا وفات مسیح پر مولوی ابوالعطاء صاحب اور حافظ محمد شفیع صاحب کے مابین۔تینوں مناظروں میں احمدی علماء نے قرآن کریم اور احادیث سے زبر دست استدلال کئے اور اپنی تائید میں بزرگان احناف کے اقوال بھی پیش کئے مگر غیر احمدی قرآن کریم اور احادیث سے اپنی تائید پیش نہ کر سکے اور لے دے کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض تحریروں کو غلط انداز میں پیش کر کے عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کرتے رہے مگر خدا تعالی کے فضل سے اس میں کامیاب نہ ہو سکے ان مناظروں کے دوران میں بھی کئی بار غیر احمدی مولویوں نے سخت کلامی کی مگر احمد یوں نے ضبط سے کام لیا۔دوسرا مناظرہ شروع ہونے سے قبل مولوی ابو العطاء صاحب نے حافظ محمد شفیع صاحب سے ؟ حافظ حمد الحق صاحب سے جب کہا کہ لال حسین اختر صاحب سے مجوزہ تحریر لے دیں تو لال حسین اختر صاحب نے حضرت خلیفہ اسیح