حیاتِ خالد — Page 146
حیات خالد 152 مناظرات کے میدان میں النبین (مولوی محمد احسن کی کتاب خاتم النبین صفحہ ۲۷) کہ میں پہلے نبیوں کا بھی سردار ہوں اور پچھلے نبیوں کا بھی ، پیش کیا۔پھر اجماع امت ہے کہ غیر تشریعی نبی آ سکتا ہے۔اس پر متعدد اقوال بزرگان پیش کئے۔پھر ضرورت نبوت کو ثابت کر کے اجرائے نبوت کا ثبوت دیا۔بالآخر یہ کہا کہ خاتم النبیین کے معنے " سب نبیوں کو ختم کرنے والا ہی کر لو۔مگر ذرا اس کی نوعیت تو بیان کرو۔حضرت آدم ، حضرت نوح ، حضرت ابراہیم غرض سب نبی فوت ہو گئے تھے۔ان کی شریعتیں عملا ولفظاً منسوخ ہو چکی تھیں تو آنحضرت ﷺ نے آکر ان سب کو کیسے ختم کیا وہ تو پہلے ہی ختم ہو چکے تھے۔کیا آپ نے ان کی نبوتوں کو سلب کر دیا ؟ نہیں اب صرف ایک ہی صورت کہ ان جملہ نبیوں کے اوصاف و کمالات بتمامہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں جمع کر دیئے گئے۔گویا آپ پہلے نے سب نبیوں کو ختم کر دیا اور نبوت کے کمال کو پورے طور پر حاصل کرنے کی وجہ سے نبوت کو بھی ختم کر دیا جیسا کہ سخاوت، حلم، عضو، اور انسانی کمالات حضور کے پرختم ہو گئے ویسے ہی نبوت بھی ہوگئی۔یعنی ایساسی اس درجہ کا حلیم اور کامل انسان نہ ہو گا۔ایسا ہی اس شان کا نبی بھی نہ ہوگا اس لئے ہم اب غیر تشریعی نبوت کو جاری مانتے ہیں جو حضور کی اتباع اور اطاعت سے ملتی ہے۔اور اس طرح حضور کی شان بلند نظر آتی ہے۔وهو المقصود اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معنی ختم نبوت بھی حقیقۃ الوحی وغیرہ سے بیان کئے۔جناب ڈاکٹر صاحب نے اس تقریر کا اپنی رپورٹ میں بایں الفاظ پیغامی مناظر کی غلط بیانی ذکر کیا ہے۔خاتم النبیین کے معنی بیان کرنے کے بعد وہی بابیوں سے چرائی ہوئی آیات (گویا قرآن مجید بائیوں کا ہے جو اس سے آیات چرائی جاتی ہیں ) بسبنِی آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ اور دوسری إِنَّ اللّهَ اصْطَفى مِنَ الْمَلائِكَةِ رُسُلاً وَّمِنَ النَّاسِ جوسترھویں پارہ کے آخر رکوع میں ہے۔آیت یوں ہے اللهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلائِكَةِ رُسُلاً وَّ مِنَ النَّاسِ۔( ابو العطاء ) پیش کیں اور بتایا کہ نبوت جاری ہے لیکن جو اصل تھا کہ نبوت غیر تشریعی کا اجراء وہ کھا گئے اور اپنی چرب زبانی سے لوگوں کو دھوکا دینا چاہا۔نصف گھنٹہ گزر گیا۔لیکن اصل دعوی کی طرف کوئی توجہ نہیں کی، مقام حیرت ہے میں نے بقول ڈاکٹر صاحب آیات سے یہ تو بتا دیا کہ نبوت جاری ہے مگر غیر تشریعی کا اجراء نہ دکھا سکا۔بسوخت عقل زحیرت که این چه بوالمجمی است اگر جناب والا آدھ گھنٹہ کی تقریر کی دوسری آیات مثلا مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَ الرَّسُولَ کو بھی درج