حیاتِ خالد — Page 127
حیات خالد 133 مناظرات کے میدان میں مگر ایک نے ۳۰ روپے لے کر پکڑوا دیا، دوسرے نے لعنت کردی، باقی تتر بتر ہو گئے۔ایسا ہی باقی خبروں کا حال ہے۔میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ انجیل کی رو سے حضرت مسیح کی ایک پیشگوئی پوری ہوئی ثابت کریں تو میں حضرت مرزا صاحب کی آٹھ پیشگوئیاں پیش کروں گا۔اور آپ ہرگز اس مقابلہ کی طاقت نہیں رکھتے۔(چنانچہ اخیر وقت تک آپ نے بار بار اعادہ کے باوجود اس طرف رخ نہ کیا ) پادری پہلا میچ تو مُردوں کو زندہ کرتا تھا مگر یہ عجیب مسیح تھا کہ اس نے مُردوں کو تو زندہ نہ کیا ہاں لیکھرام وغیرہ کو مارا گو یا زندوں کو مارنے آیا تھا۔احمدی: اس کے تین جواب ہیں۔(1) ہلاک کرنا بھی معجزہ ہے۔پطرس کا معجزہ بعض لوگوں کی ہلاکت بھی بتلائی گئی ہے۔ملاحظہ ہو ( اعمال ۵ ۵ تا ۱۰) پھر لکھا ہے ہم خداوند کی آزمائش نہ کریں جیسے ان میں سے بعض نے کی اور سانپوں نے انہیں ہلاک کیا“۔(کرنتھیوں ۹:۱۰) پس اگر حضرت مرزا صاحب کی دعا سے بعض شریر ہلاک ہوئے تو یہ بھی آپ کا ایک معجزہ ہے۔(۲) انجیل سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح حقیقی مردوں کو زندہ نہیں کیا کرتے تھے بلکہ بعض قریب المرگ لوگ ان کی دعا سے شفایاب ہوتے تھے۔ورنہ یہ عقلاً محال امر ہے کہ ہزاروں مُردوں کو زندہ کریں مگر آپ کو ماننے والے صرف چند ہی نظر آ ئیں۔ایسی صورت میں تو سب لوگ مان جاتے جیسا کہ سردار کی لڑکی کے متعلق ہوا جسے نشی کے باعث مردہ سمجھ لیا گیا حضرت مسیح نے فرمایا ہٹ جاؤ کیونکہ لڑکی مری نہیں بلکہ سوتی ہے۔(متی ۲۴:۹) حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی ایسے لوگوں کی شفایابی کا باعث ہوئے۔عبدالرحیم خان اور عبدالکریم جسے دیوانہ کتے نے کاٹا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا سے آج تک زندہ ہیں۔(۳) حقیقت الامر یہی ہے کہ مسیح کے زندہ کردہ مُردے جسمانی نہ تھے بلکہ روحانی تھے جیسا کہ انجیل ہے کے یہ الفاظ صاف ہیں کہ اس (مسیح) نے تمہیں بھی زندہ کیا جو اپنے قصوروں اور گناہوں کے سبب مُردہ تھے “۔(افسیوں (۱:۲) ہمارا دعوی ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے بھی روحانی مُردے زندہ کئے اور وہ صحیح اول کے زندہ کر دوں سے بہت افضل ہیں۔مسیح ناصری کے زندہ کئے ہوؤں کا حشر کیا ہوا؟ جب مصیبت کا موقعہ آیا سب حواری بھاگ گئے ایک حواری تھیں روپوں کے عوض پکڑ وادیتا ہے۔دوسرا جسے آسمان کا چابی بردار کہا گیا تھا۔لعنت کرنے لگ جاتا