حیاتِ خالد — Page 921
حیات خالد 903 متفرقات مکرم سلطان احمد شاہد صاحب نے کتاب کی پیٹنگ کے سلسلہ میں بہت محنت اور توجہ سے کام کیا اور طباعت کے مراحل میں مکرم طارق محمود صاحب پانی پتی اور ان کے عملہ نے بہت محنت اور دلی محبت سے بھر پور تعاون فرمایا اور دن رات کام کر کے اللہ تعالیٰ کے فضل سے محدود وقت میں اس تعلیم کتاب کی اشاعت کے کام کو مکمل کیا۔ان سب کے تعاون کے لئے میں تہہ دل سے ممنون ہوں۔میں نے کوشش کی ہے کہ سب مخلصین اور معاونین کے نام آجائیں۔اگر کوئی نام رہ گیا ہو تو ان سے معذرت خواہ ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ وہ بھی دعاؤں میں اسی طرح شامل ہیں۔اللہ تعالی تعاون کرنے والے سب بھائیوں کو اجر عظیم عطا فرمائے اور حسناتِ دارین سے نوازے۔آمین والد محترم حضرت مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری کی ساری زندگی خدمت اسلام و احمدیت میں بسر ہوئی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو گراں بہا خدمات دینیہ کی توفیق بخشی۔آپ نے اپنے ہم عصروں اور آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے خدمت و فدائیت کی نہایت درخشند و مثال قائم کی۔جماعت احمدیہ کی تاریخ میں آپ کے کارنامے سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔آپ کا نمونہ ہم سب کے لئے قابل قدر ہی نہیں قابل تقلید بھی ہے۔آپ کے انہی کارناموں اور خدمات کو آگے منتقل کرنے ،تقلید کرنے اور فائدہ اٹھانے کیلئے یہ کتاب تالیف کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ آئندہ آنے والی نسلیں اس سے فیضیاب ہوتی چلی جائیں۔آمین آخر میں پھر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔سب کام اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہی ہوتے ہیں اور یہ کام بھی اسی کی عنایت اور تائید و نصرت سے ہوا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادنی کوشش کو قبول فرمائے کتاب کی اشاعت کے اعلیٰ مقاصد احسن رنگ میں پورے ہوں۔آمین ربنا تقبل منا انك انت السميع العليم ۲۰ فروری ۲۰۰۴ء خاکسار عطاء المجیب راشد نزیل ربوہ