حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 912 of 923

حیاتِ خالد — Page 912

حیات خالد 894 متفرقات صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ: وو یہ رشتہ بہت دور دراز علاقوں کے درمیان قائم ہوا ہے۔مکرم مولانا ابوالعطاء صاحب کا وطن ++ جالندھر ہے اور مکرم مختار احمد صاحب ایاز بھیرہ کے قریب قصبہ میانی کے رہنے والے ہیں بلکہ اب جبکہ مولوی صاحب ربوہ میں رہائش رکھتے ہیں اور ایاز صاحب کا خاندان مشرقی افریقہ کے علاقہ ٹانگا نیکا میں مقیم ہے تو دونوں کے درمیان فاصلہ پہلے کی نسبت اور بھی زیادہ ہو گیا ہے اور ایک طرح سے ان پر مشرق اور مغرب کی اصطلاح صادق آتی ہے۔مکرم مولوی ابوالعطاء صاحب جماعت کے ممتاز علماء میں سے ہیں اور سلسلہ کے مخلص کارکن ہیں۔اسی طرح مکرم مختار احمد صاحب ایاز جن کے بچے کی آج شادی ہو رہی ہے بہت مخلص احمدی ہیں اور فدائیت کا رنگ رکھتے ہیں۔احباب دعا کریں کہ یہ رشتہ جانبین کے لئے دین میں، دنیا میں ، ظاہر میں ، باطن میں اور حال میں مستقبل میں اور ہر طرح اور ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب ہو اور اللہ تعالٰی اسے اپنے فضل سے مثمر ثمرات حسنہ بنا دے۔آمین۔0 ( الفضل ۸؍ دسمبر ۱۹۵۹ء) میرے بیٹے عزیز عطاء الکریم بی۔اے واقف زندگی کی شادی کی تقریب پر حضرت میاں صاحب نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ :- یہ رشتہ دو ایسے خاندانوں میں ہو رہا ہے جو خدمت دین کے لحاظ سے اپنے اپنے رنگ میں اپنی اپنی جگہ ممتاز ہیں۔قاضی عبد السلام صاحب بھٹی جن کی بچی کا آج رخصتانہ ہے کے دادا حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب اول درجہ کے مخلصین میں سے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بہت محبت و اخلاص کا تعلق رکھتے تھے۔جب انہوں نے بیعت کی تو اپنے علاقہ میں مجنونانہ طرز پر فریضہ تبلیغ ادا کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ان کا اتنا خیال تھا کہ حضور نے نہ صرف ان کو بلکہ ان کی اولاد قاضی عبدالرحیم صاحب اور قاضی محمد عبد اللہ صاحب کو بھی ۳۱۳ اصحاب کی فہرست میں شامل فرمایا۔اسی طرح قاضی عبد السلام صاحب بھٹی جو قاضی عبدالرحیم صاحب مرحوم کے فرزند ہیں بہت مخلص احمدی ہیں اور فدائیت کا رنگ رکھتے ہیں اور نیروبی میں سالہا سال تک جماعت کے پریذیڈنٹ رہ چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی زندگی میں برکت دے۔ان کے بعض عزیز بیمار ہیں ان کو بھی اپنے فضل سے صحت عطا فرمائے۔ای طرح مولوی ابو العطاء صاحب کو بھی جن کے بچے کی شادی ہو رہی ہے خدمت دین کی بہت