حیاتِ خالد — Page 841
حیات خالد 830 گلدسته سیرت کمروں کی سفیدی وغیرہ کا کام خود کر لیتیں۔ہمارے ابا جان ہماری امی جان کی بہت عزت کرتے اور ان کی قدر کرتے تھے۔ہم نے بھی ان کو جھگڑتے یا تکرار کرتے نہ دیکھا تھا۔رمضان کے سلسلے میں ایک بات یاد آ گئی۔ابا جان ہم بچوں کو روزہ نہیں رکھنے دیتے تھے۔ہم بہت شوق کا اظہار کرتے اور سحری کھا لیتے تھے تو جب ہمارے تین روزے ہو جاتے تو کہتے کہ آپ بچوں کے روزے تمہیں کے برابر ہو جائیں گے اور نہ رکھو۔آپ طالب علم ہیں۔پڑھائی اور صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔پھر اپنی مثال دیتے کہ میں نے دس سال کی عمر سے پورے روزے رکھے۔کیونکہ کسی نے بچپن میں روزے رکھنے سے منع نہ کیا اب اس کا اثر دیکھتا ہوں کہ روزے مشکل لگتے ہیں۔کمزوری محسوس ہوتی ہے اگر چہ جوانی میں تو پتہ بھی نہ لگتا تھا۔ابا جان شکار کے بہت شوقین تھے۔میری شادی کے بعد جب میں سسرال میں رہتی تھی تو میرے شکار کا حصہ میرے گھر بھجوا دیا کرتے تھے۔جس سے مجھے بہت خوشی ہوتی کہ ابا جان مجھے بھولے نہیں اور ہر دم یا در رکھتے ہیں بلکہ پھر فون کر کے پوچھتے کہ تم نے کھایا ہے۔جب میں یہ کہتی کہ آپ کتنے اچھے ہیں ہمیشہ مجھے یا در کھتے ہیں تو آپ کا دل بھر آتا اور کہتے تم افریقہ میں ہو یا امریکہ میں۔میں تو نام لے لے کر تمہارے بچوں کو بھی یاد کرتا اور خاص طور پر دعائیں کرتا ہوں۔اسی طرح صبح کی سیر کے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ چلتے چلتے جب میرا گھر پاس آجاتا تو بعض اوقات آپ میرے پاس رک جاتے اور میں آپ کی اس غیر متوقع آمد پر بہت ہی خوش ہوتی اور چائے کے ساتھ کوئی نہ کوئی اچھی چیز آپ کی پسند کی کھلاتی۔مجھے اس طرح اتنی خوشی ہوتی جو بتائی نہیں جاسکتی۔واپس گھر جا کر آپ امی جان کو بتاتے کہ آج میں باسط کے گھر سے ہو کے آیا ہوں۔ہمارے ابا جان جہاں بیٹیوں سے بہت محبت کرتے تھے وہاں ان کی تربیت کا بھی خاص خیال رکھتے تھے۔دراصل ہمارے ابا جان چلتے پھرتے معلم ، دوست اور دعا گو ہاپ تھے۔جن کی مثال ملنا مشکل ہے۔آپ نے ہماری شادیاں صرف خدا تعالی سے دعا اور اللہ پر توکل کر کے کیں۔کبھی خاندان یا امارت یا کسی دنیاوی مرتبے کو نہ دیکھا صرف اور صرف نیکی کو مقدم کیا کرتے تھے۔اور ہمیں بھی تلقین کرتے کہ دین کو مقدم کرو۔دنیا خود بخودل جاتی ہے۔اللہ کے فضل سے ہمارے سارے بہن بھائی اپنی اپنی جگہ پر دین کی خدمت کرتے ہیں اور اپنے اپنے گھروں میں خوش باش ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ میاں سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔اللہ کے فضل سے ہم بہن بھائیوں میں سے کئی ایک دوران تعلیم