حیاتِ خالد

by Other Authors

Page 716 of 923

حیاتِ خالد — Page 716

حیات خالد 705 گلدستۂ سیرت کے ایک اجلاس میں آپ کی بھی تقریر تھی۔آپ کی باری سے پہلے بجلی چلی گئی۔آپ نے اپنے پاس بیٹھنے والوں سے جن میں خاکسار بھی تھا، اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے آہستہ سے کہا دعا کرو۔اگر میری تقریر بہتر ہے تو بجلی کا نظام بحال ہو جائے۔کیونکہ اتنے بڑے مجمع میں میری آواز نہیں پہنچ سکے گی۔چنانچہ اللہ سے فضل سے آپ کی تقریر سے پہلے بجلی کا نظام بحال ہو گیا اور آپ نے حسب پروگرام تقریر فرمائی۔القصہ آپ نے اس چھوٹے سے واقعہ سے مجھے اور میرے دوسرے دوستوں کو اپنے عمل سے یہ سبق دیا کہ کامیاب مبلغ اور واعظ کی یہ صفت ہونی چاہئے کہ وہ اپنے علم پر بھروسہ نہ کرے بلکہ دعاؤں سے کام لے تا اس کو طاقت ملے اور وہ اپنے آپ کو لاشئے محض سمجھے۔حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری ان خلفاء حضرت مسیح موعود سے قریبی تعلق خوش قسمت لوگوں میں شامل تھے جن کو ہمیشہ خلفاء حضرت مسیح موعود سے قریبی اور ذاتی تعلق رہا۔آپ نے اپنی زندگی میں خلافت ثانیہ کا طویل دور دیکھا اور زندگی کے آخری بارہ برس آپ نے حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا بابرکت دور خلافت مشاہد ہ کیا۔ہر دو خلفا ء سے آپ کو قریبی تعلق کا شرف حاصل رہا۔حضرت علیہ اسی الثانی کی بار خلف تقاریب پر قادیان میں اور حضرت خلیفہ اصبح الثالث بار با ربوہ میں حضرت مولانا کے گھر کو برکت عطا کرنے کیلئے تشریف لے گئے۔0 مکرم محمد کریم الدین صاحب شاہد ہیڈ ماسٹر مدرسہ احمدیہ قادیان لکھتے ہیں :- خاکسار کو ۱۹۵۶ء میں پہلی مرتبہ پاسپورٹ پر ربوہ جانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ربوہ میں قیام کے دوران میں نے دیکھا کہ نماز عصر کے بعد جب سیدنا حضرت مصلح موعود کچھ دیر کے لئے بیت الذکر میں تشریف فرما ہوتے تو محترم مولانا صاحب موصوف حضور کے قریب دوزانو ہو کر بیٹھ جاتے۔ان کے ہاتھ میں سرخ رنگ کا ریشمی رومال ہوتا جسے وہ حضور کے چہرہ مبارک کے پاس آہستہ آہستہ جھلتے جاتے تا کہ حضور کے قریب کھیاں نہ آنے پائیں۔اس وقت مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے حضرت مولانا صاحب پروانہ احمدیت ہیں اور شمع خلافت پر فدا ہونے کے لئے بے قرار ہیں اور حقیقت بھی یہی ہے کہ آپ نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ اطاعت و فدائیت خلافت اور خدمت و اشاعت دین میں صرف کیا۔آپ کی زندگی جماعت احمدیہ کے ہر فرد کے لئے ایک نیک نمونہ تھی۔مکرم عبدالحلیم الکل صاحب سابق امیر و مبلغ انچارج ہالینڈ حضرت مولانا ابوالعطاء